جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

نیشنل گیمز میں آرمی کی پہلی پوزیشن برقرار

34 ویں نیشنل گیمز میں 386 مجموعی میڈلز کے ساتھ آرمی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آرمی نےمقابلوں میں اب تک 186 گولڈ، 121 سلور اور 61 برانز میڈلز جیتے ہیں جبکہ واپڈا کا دستہ 98 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔واپڈا نے مجموعی 263 میڈلز…

پنجاب انتخابات، ECP کی نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دن 12 بجے درخواست پر سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن کے وکیل آج کی سماعت میں اپنے دلائل جاری…

اسلام آباد انتظامیہ نے علی نواز اعوان کے گھر کا ایک حصہ گرادیا، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے ان کے گھر کا ایک حصہ اور مین گیٹ توڑ دیا، گھر میں میری بزرگ والدہ، ہمشیرہ اور فیملی رہتی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چلیں یہ بھی کرلیں حقیقی آزادی کے…

پاکستان نے آج کے دن خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا، آئی ایس پی آر

یوم تکبیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاکستان نے اس دن کم از کم دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کی اس کامیابی…

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔یومِ تکبیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہمارے عزم کا اظہار تھا کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے، کوئی…

گوجرانوالہ، لڑکی کی لاش کی مبینہ بے حرمتی

گوجرانوالہ میں لڑکی کی لاش کی مبینہ بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔نامعلوم ملزمان نے قبر کھودی اور اوپر رکھی سلیپ ہٹائی جبکہ کفن اپنی حالت میں موجود تھا۔پولیس نے واقعے میں ایک نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع…

احسن اقبال نے عمران خان سے مذاکرات کو مشروط قرار دے دیا

وفاقی وزیر احسن اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات کو مشروط قرار دے دیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پہلے قوم، فوج اور شہداء سے معافی مانگیں اس کے بعد…

لندن، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف پر حملے کی کوشش

لندن میں کیفے پر ایک شخص نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف پر حملے کی کوشش کی جس میں وہ محفوظ رہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے دو گارڈز کے ہمراہ کیفے میں موجود تھے کہ ملزم نے ان پر حملہ کیا۔رپورٹس کے مطابق حملے میں نواز شریف کی گاڑی کو…

عمران خان کرکٹ سے اب دہشت گردوں کا کپتان بن چکا، جاوید لطیف

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کرکٹ سے اب دہشت گردوں کا کپتان بن چکا ہے۔شیخوپورہ میں یوم تکبیر کے اجتماع سے خطاب میں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر 9 مٸی کے کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو قوم ہمیں کبھی معاف…

ترکیہ صدارتی انتخابات: طیب اردوان مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب

رجب طیب اردوان مسلسل دوسری مرتبہ ترکیہ کے صدر منتخب ہوگئے۔سرکاری میڈیا کے مطابق ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل کا کہنا ہے کہ صدر طیب اردوان کو ووٹوں کی گنتی کے دوران 52.09 فیصد ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔خیال رہے کہ 14 مئی کو ہونے والے…

استور حادثہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا متاثرین کی امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے استور حادثے کے متاثرین کی امداد کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شونٹھر پاس حادثے میں زخمی افراد کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے…

حکومت پنجاب نے 9 مئی واقعات میں گرفتار خواتین کے کوائف جاری کردیے

حکومت پنجاب نے 9 مئی کے واقعات میں گرفتار ہونے والی خواتین کے کوائف جاری کردیے۔نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے خواتین قیدیوں سے متعلق تحریک انصاف کے لگائے گئے الزامات مسترد کردیے اور کہا کہ خواتین سے بدسلوکی کا تصور بھی نہیں…

28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کرکے ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے جو پاکستان نے کیے وہ ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ تھا۔لبرٹی چوک لاہور میں یوم تکبیر کے جلسے کے شرکاء سے آڈیو پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ میں پوری…

نواز شریف نے عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان کو 1998ء میں ایٹمی قوت بنا کر اسکا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔لبرٹی چوک لاہور پر یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ نواز شریف…

عمران سے اتحاد کیا پارٹی ضم نہیں کی، اعجاز الحق کی وضاحت

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق سے وضاحت مانگ لی۔الیکشن کمیشن نے اعجاز الحق کو لکھے گئے خط میں استفسار کیا کہ کیا مسلم لیگ ضیا کو پی ٹی آئی میں ضم کردیا گیا؟ کیا…

مغرب کا یوکرین کو F16 طیارے دینا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، روس

مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے دینے کے فیصلے پر روس نے مغرب کو خبردار کر دیا۔ روس کا کہنا ہے کہ مغرب کا یوکرین کو ایف سولہ طیارے دینا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل امریکا نے روس کے خلاف جنگ میں…

غضنفر عباس چھینہ کی قیادت میں ہم خیال گروپ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

بھکر سے سابق صوبائی وزیر غضنفر عباس چھینہ کی قیادت میں ہم خیال گروپ نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔غضنفر عباس چھینہ نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہم خیال چھینہ گروپ کے رہنماؤں کو لاہور بلا لیا۔ذرائع کے مطابق ہم…

ملتان ڈویژن میں طوفانی بارش، ژالہ باری سے 200 فیڈرز ٹرپ کرگئے

ملتان اور گردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ملتان ڈویژن میں بارش کے دوران گہرے بادلوں کی وجہ سے دن میں ہی اندھیرا چھا گیا۔طوفانی بارش کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم…

عمران خان کی مذاکراتی ٹیم پر ناصر شاہ کا تبصرہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے عمران خان کی مذاکراتی ٹیم سے متعلق دلچسپ تبصرہ کر دیا۔کراچی سے جاری بیان میں ناصر شاہ نے کہا کہ پرویز خٹک، مراد سعید اور حلیم عادل شیخ مذاکرتی ٹیم میں شامل ہیں، لیکن یہ تو ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل…

متحدہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مردم شماری میں بےضابطگیوں پر شدید تشویش

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا بہادر آباد میں اجلاس ہوا جس میں مردم شماری میں بےضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے اجلاس کی صدارت کی۔  ترجمان ایم کیو…