جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

پریذیڈینٹ ٹرافی: سوئی ناردرن اور واپڈا نے اننگز کا ایک ایک پوائنٹ حاصل کرلیا

کراچی میں جاری پریذیڈینٹ ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے دوسرے روز سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور واپڈا نے اننگز کا ایک ایک پوائنٹ حاصل کرلیا۔ایس این جی پی ایل نے پی ٹی وی کے خلاف 424 کی اننگز کھیلی، واپڈا نے ہائر…

مانچسٹر سٹی نے فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا

مانچسٹر سٹی نے فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا۔ فائنل میں برازیلین کلب فلومینیز کو چار۔صفر سے آؤٹ کلاس کرکے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔جدہ کے کنگ عبداللّٰہ اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے فائنل کے پہلے ہی منٹ میں مانچسٹر سٹی کے جولیان الواریز نے…

ڈیرہ اسماعیل خان سے علی امین گنڈاپور، ان کے بھائی، والد اور اہلیہ کے کاغذات نامزدگی جمع

ڈیرہ اسماعیل خان سے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور ان کے بھائی  فیصل امین، والد امین اللّٰہ اور اہلیہ شہناز علی امین کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے کاغذات نامزدگی جمع کروا…

مریم نواز نے 2 قومی اور 3 صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119 اور این اے 120 کے ساتھ لاہور سے پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔عام اتنخابات 2024 میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی…

برسلز: سفارتخانہ پاکستان میں پاکستانی مسیحی کمیونٹی کیلئے کرسمس تقریب

سفارت خانہ پاکستان برسلز کی جانب سے بیلجیئم میں مقیم پاکستانی مسیحی کمیونٹی کیلئے کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسیحی کمیونٹی کے مرد و خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے…

حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر سماعت انتخابات کے بعد کی جائے گی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے متعلق فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر سماعت عام انتخابات کے بعد کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت حلقہ بندیوں سے متعلق…

بھارتی ساحلی علاقے میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر ڈرون حملہ

بھارت کے مغربی ساحلی علاقے میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔برطانوی میری ٹائم کمپنی کے مطابق جہاز پر ڈرون حملہ بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے ساحلی علاقے میں ہوا، ڈرون حملے کے بعد جہاز پر آگ لگ گئی تاہم…

کراچی: ٹرین سے بم ملنے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

کراچی میں گزشتہ روز ٹرین سے بم ملنے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ گزشتہ رات ٹرین سے بم ملنے کا مقدمہ ایکسپلوزو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کےتحت درج کیا گیا۔مقدمے کے متن میں مدعی مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل شعیب رضا کا کہنا ہے…

غزہ میں مزید 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے، ہلاک فوجیوں کی تعداد 477 ہوگئی

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ہاتھوں غزہ میں مزید 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں زمینی جنگ سے ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 144 ہو گئی، 7 اکتوبر سے اب تک حماس کے ہاتھوں 477 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ویڈیو…

بدین: ٹرک کی ٹکر سے گاڑی سوار 4 افراد جاں بحق

بدین میں ٹرک کی ٹکر سے گاڑی میں سوار 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ اسکیپ موری کے قریب کھوسکی بدین روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔حادثے میں 38 سالہ اعجاز خاصخیلی، 28 سالہ فتح محمد،…

بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ایسی کیا قیامت ٹوٹ پڑی تھی ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا؟،…

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے استفسار کیا ہے کہ بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری پر ایسی کیا قیامت ٹوٹ پڑی تھی کہ ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا؟نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی…

والدہ کو کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروانے دیے گئے، مونس الہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ آج سارا دن ان کی والدہ کو الیکشن لڑنے کےلیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروانے دیے گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مونس الہٰی نے کہا کہ  انتظامیہ لاہور…

امریکا میں مندر کی دیواروں پر خالصتان تحریک کے حق لکھ دیے گئے

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مندر کی دیواروں پر مودی مخالف اور خالصتان تحریک کے حق میں نعرے لکھ دیے گئے، حکومت مخالف نعروں پر بھارت چراغ پا ہوگیا، امریکی حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ…

9 مئی کے 336 ملزمان کی تلاش جاری ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور نے کہا ہے کہ 9 مئی کے 336 ملزمان کی تلاش جاری ہے، اشتہاری ملزمان میں پی ٹی آئی رہنما اور کارکن شامل ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران کشور نے کہا کہ  قانون کے مطابق ملزمان کی جائیدادیں…

مسجد نبوی میں روضہ شریف میں داخلہ سال میں ایک بار ہی ہوگا

مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ میں داخلہ سال میں ایک بار ممکن ہوگا، اجازت نامہ ایک سال میں صرف ایک بار جاری کیا جائے گا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دوسری بار داخلے کا اجازت نامہ 365 روز بعد ملے گا۔وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں…

بدقسمتی ہے کہ نعمان علی ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں، وہاب ریاض

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ نعمان علی ٹیسٹ میچ کےلیے دستیاب نہیں ہیں۔ایک بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ آل راؤنڈر محمد نواز ٹیم کےلیے بہترین انتخاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ پرامید ہے کہ…

گورنر بلوچستان کے بلوچ یکجہتی کونسل مظاہرین سے مذاکرات

اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے بلوچ یکجہتی کونسل کے مظاہرین کا احتجاج جاری ہے۔گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے بھی مظاہرے میں شرکت…

امریکا کے الزام پر حوثی ملیشیا کا بیان

امریکا کے ایران پر بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں میں ملوث ہونے کے الزام پر حوثیوں کا بیان سامنے آگیا۔یمنی حوثی ترجمان کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں حملوں کے کیلئے ایران کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں، ہر چیز کو ایران سے منسوب کرنا عجیب بات…

آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، پاکستان

فنانس ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) پروگرام کے تحت تمام وعدے پورے کر رہا ہے، فنانس ڈویژن اور پلاننگ ڈویژن کی حکمت عملی تبدیل نہیں ہوئی۔ترجمان نے کہا کہ فنانس ڈویژن تنخواہ، پنشن،نان ای آر ای ترقیاتی…

انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، سعد بیگ کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈر 19 ورلڈ کپ کےلیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق سعد بیگ ورلڈ کپ میں قومی انڈر 19 ٹیم کی قیادت کریں گے۔15 رکنی اسکواڈ میں علی اسفند، علی رضا، احمد حسن، عامر حسن، عرفات منہاس، اذان…