Browsing Category
Urdunews
کاغذات جمع کرانے کا آخری دن، نواز شریف کے NA 130 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے حلقہ این اے 130 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے نواز شریف کے کاغذات جمع کروائے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے پی پی…
شاہ محمود قریشی کے این اے 150 سے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے این اے 150 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔این اے 150 سے زین قریشی اور مہر بانو قریشی نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ملک بھر میں انتخابات 2024ء کے لیے آخری دن کاغذاتِ نامزدگی…
مریم نواز کے پی پی 80 شاہ پور سے کاغذات نامزدگی جمع
پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے پی پی 80 شاہ پور سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔ن لیگ کے سابق ایم پی اے صہیب برتھ نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔صہیب برتھ نے کہا کہ کارکنوں کی خواہش پر…
چینی کمپنی کا ورزش کرنیوالے ملازمین کو بونس دینے کا اعلان
چین کی ایک پیپر کمپنی نے نئی دلچسپ پالیسی متعارف کروائی ہے جس کے تحت ملازمین کو ورزش کرنے پر ماہانہ تنخواہ کے ساتھ بونس بھی دیا جائے گا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں موجود ایک کمپنی جس کا نام ڈونگپو…
پیپلز پارٹی نے ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر کو منا لیا
پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا کے صدر محمد علی شاہ باچا نے ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر کو منا لیا۔ذرائع کے مطابق ارباب خاندان کو منانے میں سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ارباب عالمگیر قومی اور ان کے بیٹے خیبر…
کام کی زیادتی کی وجہ سے اسپنر زخمی ہو رہے ہیں: شاداب خان
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ کام کی زیادتی کی وجہ سے اسپنر زخمی ہو رہے ہیں۔ایک بیان میں شاداب خان نے کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے تک فٹ ہو جاؤں گا، ابرار کافی عرصے سے کرکٹ کھیل رہا ہے۔انہوں…
محمد نواز کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ
ایک سال سے ریڈ بال کرکٹ نہ کھیلنے والے محمد نواز کو لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے متبادل کے طور پر کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب ہونے والے محمد نواز نے گزشتہ 3 سال میں صرف 4 ریڈ بال میچ کھیلے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف…
پنجاب: مزید 11 افراد میں ڈینگی کی تصدیق
پنجاب بھر میں گز شتہ روز تک 11 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔سیکریٹری صحت علی جان خان کے مطابق ڈینگی وائرس کے لاہور میں 8، ملتان، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں ایک، ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکریٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے…
خان یونس کے اسپتال پر اسرائیلی ڈرون حملہ، 13سالہ بچہ شہید
اسرائیل نے خان یونس کے اسپتال الامل پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 13 سال کا ایک بچہ شہید ہو گیا۔عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 8 ہزار سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں۔ایک اسرائیلی فوجی افسر نے…
راولپنڈی: دورانِ ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین، بیوی ہی قاتل نکلی
راولپنڈی میں کلرسیداں کے علاقے بشندوٹ میں 4 روز قبل دوران ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقتول کی بیوی اور اس کا دوست قاتل نکلے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عابد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اہلیہ کو اس کے والدین کے گھر سے واپس…
7 اکتوبر کو متعدد اسرائیلی صہیونی فوج کا نشانہ بنے: اسرائیلی فوجی افسر کا اعتراف
ایک اسرائیلی فوجی افسر نے اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو متعدد اسرائیلی شہری صہیونی فوج کا نشانہ بنے۔ایک بیان میں مذکورہ اسرائیلی فوجی افسر نے کہا ہے کہ متعدد اسرائیلوں کو غزہ کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی بستی بیآری میں مغوی بنایا گیا…
بعض جماعتیں وہی لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہی ہیں جو 2018ء میں انہیں ملی: آفتاب شیر پاؤ
قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ کا کہنا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہی ہیں، وہ وہی لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہی ہیں جو 2018ء میں انہیں ملی’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا…
ایبٹ آباد: مکان کی چھت گر گئی، دب کر 9 افراد جاں بحق
ایبٹ آباد کے ایک مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد دب کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے گاؤں ترھیڑی میں شارٹ سرکٹ سے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ آگ لگنے سے کچے مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں…
ملتان: مٹھائی کی دکان پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
ملتان کے ریواڑی محلے میں مٹھائی کی دکان پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔نوجوان کے اہلِ خانہ اور اہل علاقہ نے احتجاج کیا جس کے باعث رشید آباد روڈ ٹریفک کے لیے بلاک ہو گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ریواڑی محلے میں مبینہ ڈکیتی کے…
اسرائیل نے غزہ میں حلب سے دگنی عمارتیں تباہ کیں: امریکی اخبار
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں شام کے شہر حلب سے دگنی عمارتیں تباہ کر دی ہیں۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں صدی کی انتہائی تباہ کن جنگ چھیڑی ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے…
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں ایک اور صحافی شہید
غزہ پر اسرائیلی بم باری میں ایک اور صحافی شہید ہو گیا۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر بم باری میں صحافی احمد جمال المدون شہید ہوئے ہیں۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید صحافیوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے۔غزہ پر اسرائیلی بم…
بحیرۂ احمر میں 4 ڈرونز تباہ کر دیے، امریکا
امریکی جنگی بحری جہاز نے بحیرۂ احمر میں 4 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سینٹ کام کا کہنا ہے کہ حملہ آور ڈرون حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقے سے بھیجے گئے۔امریکا نے کہا ہے کہ بھارتی جھنڈا بردار آئل ٹینکر سائی بابا پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس…
کراچی: لسبیلہ میں گھر پر چھاپہ، قتل میں ملوث ملزمان فرار
کراچی کے علاقے گرومندر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے لسبیلہ میں گھر پر چھاپہ مارا گیا، تاہم قتل میں ملوث مبینہ ملزمان پہلے ہی فرار ہو چکے تھے۔پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کے کاغذات برآمد کر لیے۔ واضح رہے…
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے جنگ بندی کیلئے نہیں کہا: امریکی صدر جو بائیڈن
امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ میں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نہیں کہا۔امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے بتایا ہے کہ…
صنعت و روزگار کا فروغ، مہمند اکنامک زون قائم
خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے میں معاشی ترقی کے لیے 17 صنعتی یونٹس بنائے ہیں، انہی میں سے ایک صنعتی یونٹ ڈسٹرکٹ مہمند میں بھی قائم کیا گیا جہاں صنعتی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے اور سینکٹروں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں۔ ضم شدہ…