جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

چینی کمپنی کا ورزش کرنیوالے ملازمین کو بونس دینے کا اعلان

چین کی ایک پیپر کمپنی نے نئی دلچسپ پالیسی متعارف کروائی ہے جس کے تحت ملازمین کو  ورزش کرنے پر ماہانہ تنخواہ کے ساتھ بونس بھی دیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں موجود ایک کمپنی جس کا نام ڈونگپو پیپر ہے، اس کمپنی نے حال ہی میں اپنے ملازمین میں ورزش کی عادت کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی پالیسی متعارف کروائی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ کمپنی کی اس نئی پالیسی کے تحت 50 کلو میٹر دوڑ لگانے والے ملازمین ماہانہ تنخواہ کے ساتھ ساتھ مکمل بونس کے اہل ہوں گے جبکہ 40 کلو میٹر دوڑ لگانے والے ملازمین کو 60 فیصد اور 30 کلو میٹر دوڑ لگانے والے ملازمین کو 30 فیصد بونس دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.