Browsing Category
Urdunews
شیری رحمٰن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ قرار دیدیا
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ 9 مئی سب نے دیکھا، شواہد موجود ہیں جوثابت کرتے ہیں کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار…
کراچی میں طوفانی بارشوں کے نقصان سے بچاؤ کیلئے دہائیوں پرانے نظام کو بروئے کار لانے کا فیصلہ
کراچی میں طوفانی بارشوں کے نقصان سے بچاؤ کے لیے دہائیوں پرانے نظام کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں کچھ نئی جدتیں بھی شامل کی جائیں گی۔اس منصوبے کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر ہزار کنوؤں کو ڈھونڈ نکالا گیا ہے جن میں بیشتر…
نیب کا عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ
قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔نیب کے ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے چیئرمین نیب سے عثمان بزدار کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کے لیے استدعا کی گئی ہے۔قومی احتساب بیورو…
کشمور: ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن
کشمور کے کچے کے علاقے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی عرفان سموں نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو گرا کر آگ لگا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا…
جلاؤ گھیراؤ کیس: یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی۔مسلم لیگ ن کے آفس کو جلانا اور عسکری ٹاور پر حملے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت انسداد…
جون میں کتنی ترسیلاتِ زر آئیں؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلاتِ زر کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے جون 2023ء میں 2 ارب 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز پاکستان بھیجے، جون کی ورکرز ترسیلات مئی کے مقابلے 4 فیصد زائد…
گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری
گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا۔اسمبلی سیکریٹریٹ میں 12 جولائی کو دن 2 بجے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔وزیرِ اعلیٰ جی بی کے انتخاب کے لیے پولنگ 13 جولائی کو دوپہر 12 بجے اسمبلی ہال…
پاکستان کو پہلی بار اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی
پاکستان کو پہلی بار اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی، کوالیفائنگ راؤنڈ 13 سے 21 جنوری تک لاہور میں منعقد ہو گا۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو پہلی مرتبہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی سونپ دی، 8 ممالک کی…
کوئٹہ میں چینی مزید مہنگی، آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ واپس نہیں لیا جاسکا
کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوگیا اور آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ واپس نہیں لیا جاسکا۔کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 135سے بڑھ کر 140روپے ہوگئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق نواحی علاقوں میں چینی 145 روپےکلو میں بھی فروخت کی…
پشاور: محرم میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 10 دہشتگرد گرفتار
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پشاور میں محرم الحرام میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کا…
مرتضیٰ وہاب تو صرف ایک چہرہ ہے، پیچھے کام کرنے والے وڈیرے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن
جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب تو صرف ایک چہرہ ہے پیچھے کام کرنے والے وڈیرے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 50 سال سے عباسی شہید اسپتال قائم ہے، میں نے اسپتال کا دورہ…
دو دوستوں نے مختصر وقت میں 48 ریاست گھوم کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
اگر کسی کو اچھا دوست مل جائے تو اسے زندگی مل جاتی ہے اور پھر دوست بھی ایسا جس کا شوق و مشغلہ آپ جیسا ہی ہو تو زندگی بھرپور گزرتی ہے۔ایسے ہی زندگی سے بھرپور اور ایک جیسی خواہشات کے مالک دو دوستوں نے صرف 38 گھنٹوں اور 13 منٹ میں 48 ریاست…
پولیس کے شیخ رشید کے قریبی دوست قاسم شاہ کے گھر 2 چھاپے
راولپنڈی پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے قریبی دوست قاسم شاہ کے گھر 2 الگ الگ چھاپے مارے ہیں۔راولپنڈی پولیس نے پہلا چھاپہ ایئر پورٹ کے علاقے اور دوسرا لوئی بھیر کے علاقے میں مارا۔چھاپے کے دوران قاسم شاہ کے بیٹے سید عون کو…
70ہزار کیوسک کا بھارتی سیلابی ریلہ سرحدی گاؤں جلالہ میں داخل
بھارت نے دریائے راوی میں 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا ہے جس کے بعد 70 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ شکر گڑھ کے سرحدی گاؤں جلالہ میں داخل ہو گیا۔شکر گڑھ کے قریب نالہ بئیں کے بہاؤ میں نچلے درجے کی سیلابی صورتِ حال ہے، دریائے…
امریکی خاتون نے غلطی سے اپنی 13 ماہ کی بیٹی کو گاڑی سے کچل دیا
امریکا کی ریاست ایریزونا میں ایک خاتون نے غلطی سے اپنی 13 ماہ کی بیٹی کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ جمعرات کو پیش آیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 جولائی کو یاواپائی کاؤنٹی شیرف کے…
کراچی: بلڈر نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی پر مقدمہ کر دیا
کراچی ایئر پورٹ کے قریب بلڈر اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان زمین کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔بلڈر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 21 کے سینئر افسر خاقان مرتضیٰ کے خلاف ایف آئی آر…
منی لانڈرنگ کیس، سلیمان شہباز سمیت تمام ملزمان بری
اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزموں کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کر دیا۔سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 27 سوالات کے…
شاہد خاقان و دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ پھر مؤخر
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی…
مون سون کا آغاز ہوتے ہی پاکستان میں ہیضے کے کیسز میں اضافہ
مون سون بارشوں کا آغاز ہوتے ہی پاکستان بھر میں ہیضے کے کیسز بڑھنے لگے۔وفاقی حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک لیبارٹری سے تصدیق شدہ ہیضے کے 75 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سال ہیضے سے اب تک 43 افراد جاں…
انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہونے لگا
آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر نے اپنی قدر میں اضافہ کیا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔گزشتہ…