جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

کراچی: لیاقت آباد انڈر پاس میں کار پر فائرنگ،1 شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے انڈر پاس کے قریب کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق شخص نجی کمپنی کا اکاؤنٹنٹ ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت…

جعلی ویزا، لبنان سے آیا گجرانوالہ کا نوجوان کراچی میں گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے امیگریشن سیل نے لبنان سے کراچی پہنچے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا، جس کا پاسپورٹ ٹیمپرڈ شدہ ہے۔گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا ملزم سفیان علی لیبیا سے پاکستان پہنچا تھا۔ ملزم کی جانب سے پیش کئے جانے والے…

جسٹس مظاہر نقوی کی حکم امتناع فوری دینے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی حکم امتناع فوری دینے کی درخواست مسترد کر دی۔جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کے خلاف آئینی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی، جسٹس جمال خان…

باجوڑ دھماکے کا مقدمہ درج

باجوڑ دھماکے کا مقدمہ پشاور کے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج  کی گئی۔ایف آئی آر کے مطابق انسدادِ پولیو ڈیوٹی کے لیے مختلف مقامات پر نفری تعینات کی جارہی تھی، پولیس…

توشہ خانہ و القادر ٹرسٹ کیسز: بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فر دِ جرم عائد

بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز میں فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو رہی ہے۔ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔گزشتہ روز احتساب…

پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا کر دیا گیا

نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا کر دیا۔تقریب میں ملکی و غیر وینچر کیپیٹلسٹ، سفارت کاروں اور معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ حکومت…

بانیٔ پی ٹی آئی نے غیر ملکی جریدے میں مضمون نہ لکھنے کا اعتراف کیا ہے: مرتضیٰ سولنگی

نگراں وفاقی وزیرِاطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ غیر ملکی جریدے میں مضمون انہوں نے نہیں لکھا۔نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ یہ مضمون آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کیا گیا…

کے الیکٹرک کراچی والوں کے 52 ارب روپے کھا گئی: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کراچی والوں کے 52 ارب روپے کھا گئی۔یہ بات امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ توانائی نے کے الیکٹرک…

سندھ بھر میں نجی اسکولوں کو پولنگ اسٹیشن بنانے کی ہدایت جاری

کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی اسکولوں کو پولنگ اسٹیشن بنانے کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز سندھ رفیعہ جاوید نے صوبہ بھر کے نجی اسکول انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو بھی اسکول…

جی ایچ کیو میں پاک سعودی دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس

جی ایچ کیو میں پاک سعودی دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔شرکاء نے دو طرفہ دلچسپی کے امور اور ابھرتی…

فرح گوگی کے پلاٹس، گھر اور گاڑیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس میں نیب کی جانب سے جمع کروائی گئی فرح گوگی کی پراپرٹیز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔نیب رپورٹ کے مطابق فرح گوگی پاکستان میں متعدد پلاٹس، گھر اور گاڑیوں کی مالک ہیں۔ پاکستان میں فرح گوگی کے نام 9…

کے پی میں انصاف لائرز فورم کو نظر انداز کیا گیا: شیر افضل مروت

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پنجاب کی نسبت کے پی میں انصاف لائرز فورم کو نظر انداز کیا گیا۔یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے جیو نیوز سے گفتگوکے دوران کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ…

منشیات کا استعمال، ایلون مسک کا میڈیا پر پھیلی خبروں پر ردِعمل

دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے میڈیا پر اپنے بارے میں پھیلی منشیات کے استعمال کی خبروں پر اپنے ردِعمل کا اظہار کردیا۔ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر منشیات کے استعمال کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ایک بار پوڈکاسٹر…

توشہ خانہ: بانیٔ پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 12 جنوری سے سماعت کرے گا۔بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود…

فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست مسترد کر دیے۔جسٹس عدنان چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔فردوس شمیم نقوی کے این اے 236 سے ریٹرننگ…

انٹر بینک: ڈالر 281 روپے 20 پیسے کا ہو گیا

کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 28 پیسے کا تھا۔کراچیپاکستان میں کرنسی مارکیٹ سے…

عثمان ڈارکی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور

سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور ہو گئی۔الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ…

شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور فرح گوگی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شہزاد اکبر  اور زلفی بخاری سمیت 6 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور دیگر ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس…

باجوڑ دھماکا: 1 اور زخمی اہلکار دم توڑ گیا

باجوڑ میں گزشتہ روز ہوئے بم دھماکے میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ اہلکار کے جاں بحق ہونے کے بعد اس بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی جبکہ…

امریکا میں خلائی مخلوق نظر آنے کا دعویٰ

امریکا کے شہر میامی میں ایک وائرل ویڈیو نے طوفان کھڑا کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے میامی کے ایک شاپنگ مال کے باہر کئی نوجوانوں میں لڑائی ہوئی تھی جسے کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تھی۔اسی واقعے کی ویڈیو…