Browsing Category
Urdunews
لاہور: پیٹرول پمپ پر گاڑی میں آگ لگ گئی
لاہور کے علاقے تاج پورہ شاد باغ میں واقع پیٹرول پمپ پر پیٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والی گاڑی میں آگ لگ گئی۔گاڑی کے مالک حاجی مقصود نے الزام عائد کیا ہے کہ پیٹرول ڈلواتے ہوئے گاڑی کو آگ عملے کی غلطی سے لگی۔انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرول ڈلواتے…
پاکپتن: بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق
پاکپتن میں بارشوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق وقاص نامی شخص نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔سکندر چوک کے علاقے میں الیکٹرک تار کو ہاتھ لگانے سے 2 سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ریسکیو…
کراچی: کورنگی میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
کراچی کے علاقے کورنگی میں مہران ٹاؤن، شیطان چوک کے قریب کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ قابو پا لیا گیا۔فائر بریگیڈ آفیسر ظفر خان نے بتایا ہے کہ آگ پر 2 فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پا لیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ آفیسر ظفر خان کے مطابق کولنگ…
مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں۔لاہور ایئر پورٹ پر سابق رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) مرزا جاوید نے مریم نواز شریف کا استقبال کیا۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز ذاتی سیکیورٹی میں…
کراچی: آج دوپہر تیز بارش کا امکان
کراچی میں آج دوپہر اور شام میں تیز بارش کا امکان ہے اور یہ سلسلہ کل تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں آج اور کل اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی…
سندھ میں بارش کے بعد بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
اندرون سندھ بارش کے بعد بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا، 20 فیڈرز ٹرپ کرنے سے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہے۔حیدرآباد، ٹنڈوآدم، مٹیاری، ہالہ اور سانگھڑ میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد اور…
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، اربن فلڈنگ کا خطرہ
کراچی میں رات گئے سہراب گوٹھ، سپرہائی وے، راشد منہاس روڈ اور اسکیم تینتیس سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس اور کلفٹن میں بھی ہلکی بارش ہوئی، بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔کراچی…
پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے، امریکا
امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ الزبتھ ہورسٹ نے کہا ہے کہ انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے، آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پرامید ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین پائیدار شراکت داری ہے،…
لاہور میں راوی کا پانی ملتان روڈ کی آبادیوں میں داخل
لاہور کے علاقے چوہنگ میں دریائے راوی کا پانی ملتان روڈ سے ملحقہ آبادیوں میں داخل ہوگیا۔پانی کے باعث نانوں ڈوگر اور دیگر علاقوں میں فصلیں تباہ ہوگئیں۔ مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے نہروں کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کی غرض سے ہیڈ…
حبیب جالب کی بیٹی لاہور میں زیر علاج، محسن نقوی کا نیک خواہشات کا اظہار
انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب کا لاہور کے جنرل اسپتال میں علاج جاری ہے، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ان کی دعائیں اور نیک خواہشات طاہرہ حبیب کے ساتھ ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر طاہرہ حبیب کو جناح…
لاہور، بزنس مین سے 5 کروڑ روپے بھتہ لینے کے واقعہ کا ڈراپ سین
لاہور میں ڈیفنس کے علاقے سے معروف بزنس مین سے 5 کروڑ روپے بھتہ لینے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اقبال عرف شہزاد معروف بزنس مین اظہر حسن کا سوتیلا بھائی نکلا۔ملزم خط کے ذریعے بھتہ نہ دینے پر بزنس مین کی پوری…
گلشن معمار میں گٹر کی صفائی کے دوران 2 افراد جاں بحق
کراچی کے علاقے گلشن معمار جنجال گوٹھ میں گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد کی شناخت بخت عالم اور حضرت اللّٰہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا…
ایشز سیریز: چوتھے ٹیسٹ کا چوتھا دن بارش سے متاثر
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل بارش سے متاثر ہوگیا۔مانچسٹر میں کھیلے جارہے میچ میں چوتھے دن بارش کے باعث 30 اوورز کا کھیل ممکن ہی نہیں ہوسکا۔چوتھے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے…
9 مئی واقعات، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ میں ضمانت کا فیصلہ جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 9 مئی واقعات میں درج مقدمہ میں ضمانت کا فیصلہ جاری کردیا۔ جج محمد ہارون نے تھانہ کھنہ میں درج کیس میں ضمانت کا فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے فیصلے…
مجھے الیکشن قریب نظر آرہے ہیں، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ انہیں الیکشن قریب نظر آرہے ہیں، نگراں حکومت کو سوچنا ہے الیکشن کب اور کیسے ہوں گے، چیئرمین تحریک انصاف کی سیاست اب ختم ہوگئی ہے۔فنکشنل لیگ سندھ کے صدر پیر…
بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں کبھی ملک توڑنے کی بات نہیں کی، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کےلیے بھی اہمیت کا حامل ہے۔کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ سب کی نظرین بلوچستان اور گوادر پر…
ایف آئی اے کی اہلیت سے بہت متاثر ہوں، مونس الہٰی کا طنز
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الہٰی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایف آئی اے کی اہلیت سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔اپنے بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ ایف آئی اے نے میرے خلاف عدالت میں چالان…
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست دے دی۔ قومی جونیئر ٹیم اگلا میچ پیر کو منگولیا کے خلاف کھیلے گی۔ازبکستان کے شہر تاشقند میں شروع ہونے والی ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ…
پہلی بار غیر ملکی پورٹ پر امریکی بحریہ میں جنگی جہاز کی شمولیت
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں امریکا کے بحری جنگی جہاز کی کمیشننگ کی تقریب ہوئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ غیر ملکی پورٹ پر امریکی بحری جہاز کو بیڑے میں شامل کیا گیا ہے۔یہ انڈیپینڈنس کلاس کامبیٹ شپ ہے جس کا نام آسٹریلوی بحری جہاز کے نام پر 'یو ایس…
خیبر پختونخوا میں 75 لاکھ افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا، ماہرین صحت
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 75 لاکھ افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے زیر اہتمام ذیابیطس کے مرض سے بچاؤ اور اس بیماری سے آگاہی کے حوالے سے پشاور میں سمپوزیم منعقد ہوا۔ سمپوزیم میں ماہرین صحت نے…