جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

ہر ریسٹورنٹ گاہک کو کھانے کی کیلوریز سے متعلق آگاہ کرے گا: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں ’صحت مند غذا، تندرستی سدا‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر ریسٹورنٹ گاہک کو کھانے کی کیلوریز سے متعلق آگاہ کرے گا کیونکہ عوام کا حق ہے کہ انہیں پتہ ہو کہ…

وکیل قتل کیس: قائدِ پی ٹی آئی کی نامزدگی،سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل

کوئٹہ میں قتل ہوئے وکیل عبدالرزاق شر کے مقدمے میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی نامزدگی کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل کر دیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کرنے کے لیے تشکیل کردہ پہلا بینچ…

بھارت نے 20 جولائی کو بند کی کرتار پور راہداری تاحال نہیں کھولی

دربار گرونانک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کو جواز بنا کر بھارت نے 20 جولائی سے کرتار پور راہداری بند کر رکھی ہے۔شکر گڑھ میں کرتار پور راہداری چوتھے روز بھی بند ہے جس پر دربار گرونانک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گیٹ کھول دیے…

آزاد کشمیر: تودے گرنے سے وادی لیپہ کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع

آزاد کشمیر میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث وادیٔ لیپہ کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہو گیا۔موجی شیرھ گلی روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وادیٔ نیلم میں نالہ تہجیاں میں لکڑی…

سندھ، بلوچستان میں بارشیں، حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند

سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں سے حب میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔ واپڈا حکام کے مطابق ہفتے کی شام حب ڈیم میں پانی کا لیول 329 اعشاریہ 5 تھا۔ایکسیئن ایری گیشن کے مطابق ڈیم میں آج…

کراچی: مختلف علاقوں میں موبائل سروسز بند ہونے کی شکایات

کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروسز مختلف اوقات میں بند یا متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن، گلشنِ حدید، جعفر طیار سوسائٹی میں موبائل فون سروس متاثر ہونے کی شکایات ملی ہیں۔ملیر 15، فیوچر کالونی، داؤد…

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کے ہوتے ہوئے شرحِ سود بڑھی: سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ہیں، ان کے ہوتے ہوئے شرحِ سود میں اضافہ ہوا ہے۔کوئٹہ میں جماعتِ اسلامی بلوچستان کے زیرِ اہتمام صوبائی انتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی…

کیر تھر پہاڑی سلسلوں میں موسلا دھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی

کیر تھر کے پہاڑی سلسلوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔دادو میں بارشوں سے تحصیل میہڑ میں کاچھو اور فرید آباد کے مغربی حصّے بھی متاثر ہوئے ہیں۔فرید آباد سے ملحقہ مغربی کیر تھر پہاڑی ندی میں طغیانی سے متعدد رابطہ…

لاہور: شہریوں کو دریائے راوی میں کشتی چلانے سے روک دیا گیا

لاہور کے دریائے راوی میں پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے  شہریوں کو کشتی چلانے سے روک دیا گیا۔اس حوالے سے ریسکیو اسٹاف کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں 22 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے، ریسکیو اہلکاروں سمیت تمام ضروری سامان موجود ہے۔ریسکیو اسٹاف…

قرآن پاک کی بے حرمتی پر سوئیڈن جنگ کی صف میں آ گیا: خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر سوئیڈن جنگ کی صف میں آ گیا ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ایک بیان کے ذریعے اپنے ردِ عمل کا…

زمبابوے کے سابق کپتان نے بابر اعظم کی بیٹنگ کو شاعری قرار دیدیا

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹاٹینڈا ٹائبو نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی بیٹنگ جذبات میں کی جانے والے شاعری ہے۔ٹاٹینڈا ٹائبو نے ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کسی کو تیکنیک سکھانی ہے تو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی…

شوگر کے علاج کیلئے گائیڈ لائنز جاری

پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی نے شوگر کے علاج کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔اس حوالے سے پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ابرار احمد نے کہا ہے کہ شوگر کے یکساں، معیاری اور سستے علاج کے لیے گائیڈ لائنز دی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ شوگر…

دریائے راوی، چناب، جہلم میں سیلاب کا خطرہ

دریائے راوی، چناب اور جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔مختلف اضلاع میں بارشوں اور بھارت سے مسلسل پانی کی آمد کے باعث دریاؤں کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس صورتِ حال کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ…

شمالی وزیرستان: پاک فوج کے تحت چیمپئن ٹرافی مقابلے اختتام پزیر

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے توسط سے ہونے والی چیمپئن ٹرافی مقابلے اختتام پزیر ہو گئے۔اختتامی تقریب میں عسکری، سول انتظامیہ، عمائدین، جوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔چیمپئن ٹرافی میں طلباء نے فٹبال، والی بال، تقاریر، ڈرائنگ اور اسکیچنگ کے…

شمالی وزیرستان: پاک فوج کے تحت چیمپئن ٹرافی مقابلے اختتام پزیر

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے توسط سے ہونے والی چیمپئن ٹرافی مقابلے اختتام پزیر ہو گئے۔اختتامی تقریب میں عسکری، سول انتظامیہ، عمائدین، جوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔چیمپئن ٹرافی میں طلباء نے فٹبال، والی بال، تقاریر، ڈرائنگ اور اسکیچنگ کے…

بھارتی پولیس اہلکار کا اپنے ہی تھانے پر کرپشن کا الزام

بھارتی پولیس اہلکار اپنے ہی تھانے پر کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کے طور پر سڑک کے درمیان لیٹ گیا جس سے ٹریفک جام ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جالندھر شہر میں پولیس اہلکار نے اپنے ہی تھانے کے اہلکاروں پر مبینہ طور پر کرپشن…

لاہور: پیٹرول پمپ پر گاڑی میں آگ لگ گئی

لاہور کے علاقے تاج پورہ شاد باغ میں واقع پیٹرول پمپ پر پیٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والی گاڑی میں آگ لگ گئی۔گاڑی کے مالک حاجی مقصود نے الزام عائد کیا ہے کہ پیٹرول ڈلواتے ہوئے گاڑی کو آگ عملے کی غلطی سے لگی۔انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرول ڈلواتے…

پاکپتن: بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

پاکپتن میں بارشوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق وقاص نامی شخص نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔سکندر چوک کے علاقے میں الیکٹرک تار کو ہاتھ لگانے سے 2 سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ریسکیو…

کراچی: کورنگی میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی کے علاقے کورنگی میں مہران ٹاؤن، شیطان چوک کے قریب کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ قابو پا لیا گیا۔فائر بریگیڈ آفیسر ظفر خان نے بتایا ہے کہ آگ پر 2 فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پا لیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ آفیسر  ظفر خان کے مطابق کولنگ…

مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں۔لاہور ایئر پورٹ پر سابق رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) مرزا جاوید نے مریم نواز شریف کا استقبال کیا۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز ذاتی سیکیورٹی میں…