جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

اوپن کورٹ سماعت چئیرمین پی ٹی آئی کاحق ہے: بیرسٹر سلمان صفدر

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل  بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اوپن کورٹ سماعت چل رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو اوپن کورٹ سماعت کا موقع فراہم کرنا ان کاحق ہے۔بیرسٹر سلمان صفدر نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر…

مستونگ دھماکا، 8 افراد زیرِ حراست

مستونگ خودکش دھماکے میں ملوث ہونے اور سہولت کاری کے شبے میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ذرائع کے مطابق مستونگ دھماکے میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں 8 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔حراست میں…

غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا: وزارتِ اطلاعات

وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا۔وزارتِ اطلاعات نے کہا کہ غیر قانونی اور غیرملکی افراد کے انخلا میں صرف 27 دن باقی ہیں۔ وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ دوسری صورت میں قانون نافذ…

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو امریکی وزیرِ دفاع کا فون

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ جے آسٹن کی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔اس حوالے سے پینٹاگون کے پریس سیکریٹری پیٹ رائڈر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ جے آسٹن نے فون پر بات چیت کی۔پینٹاگون…

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس: اسد عمر، علیمہ، عظمیٰ خان کی ضمانت میں توسیع

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع کر دی۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس…

بھارت: غیر ملکی فنڈنگ کا الزام، کئی صحافی گرفتار

بھارت میں گزشتہ روز پولیس نے کئی صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مار کر اُنہیں گرفتار کر لیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جن صحافیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کا تعلق ویب سائٹ ’نیوز کلک (NewsClick)‘ سے ہے جس پر غیر ملکی فنڈنگ ​​کے حصول…

اے این ایف کی کارروائیاں، 39 کلو منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق 5 کارروائیوں میں 39 کلو گرام منشیات برآمد کر کے افغان باشندے اور 3 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔اے این ایف…

ہاتھا پائی کیس، پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی ضمانت میں توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی ٹی وی پروگرام میں ہاتھا پائی کے کیس میں ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں شیر افضل مروت اور مدعی وکیل پیش ہوئے۔مدعی…

شکر ہے نواز شریف کو 3 سال بعد دوا مل گئی: اسد عمر

پی ٹی آئی رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ شکر ہے کہ نواز شریف کو 3 سال بعد دوا مل گئی۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کی جلسی ہوئی ہے اسے جلسہ…

شاداب خان نے 25 ویں سالگرہ کا کیک بھارت میں کاٹا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے 25 ویں سالگرہ بھارت میں منائی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاداب خان کی سالگرہ پر ہوٹل کے کمرے میں کیک کاٹا۔اس دوران کھلاڑیوں نے انہیں مبارک باد دی اور خوب ہنسی مذاق بھی کیا۔واضح رہے کہ…

بھارتی میڈیا پر پاکستان ٹیم سے متعلق کیا چل رہا ہے؟

ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک دن باقی ہے اور اس وقت بھارتی میڈیا پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن ڈپارٹمنٹ پر تبصرے کر رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مڈل اوورز میں پاکستان کے اسپنرز کی کارکردگی پاکستان ٹیم کے لیے پریشان کُن ہے۔بھارتی میڈیا پر سوال کیا…

شہباز شریف آج سے رابطہ مہم شروع کریں گے

مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف آج عوام اور کارکنوں سے رابطہ مہم شروع کریں گے۔شہباز شریف لاہور میں قومی اسمبلی کے اپنے حلقےمیں جائیں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔شہباز شریف کارکنوں اور عوام کو نواز شریف کے استقبال…

بابر اعظم کے کَور ڈرائیو شاٹس، آئی سی سی نے ویڈیو جاری کر دی

کَور ڈرائیو کے ماہر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے سوال پوچھ لیا گیا کہ آپ کو کس کی کَور ڈرائیو پسند ہے۔بابر اعظم سے سوال پوچھا گیا کہ کَور ڈرائیو کا سُن کر آپ کے ذہن میں پہلا خیال کیا آتا ہے۔اس سوال پر بابر اعظم نے جواب دیا کہ…

پاکستان تھیٹر فیسٹیول: آج ڈرامہ ’اِک یاد‘ پیش ہو گا

جنگ اور جیو کے اشتراک سے جاری آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 26 واں روز ہے۔پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں آج رات 8 بجے ڈرامہ ’اِک یاد‘ اردو زبان میں پیش کیا جائے گا۔ڈرامہ ’اِک یاد‘ ایک جوڑے کی کہانی پر مبنی ہے جو ماضی سے…

خاور مانیکا کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو آج سینئر سول جج اوکاڑہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک تصور نے بتایا ہے کہ خاور مانیکا کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر…

لاہور: قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے ساندہ کے قبرستان میں قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مانی اب تک 5 بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال چکا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم ذہنی مریض معلوم ہوتا ہے، جس…

کمشنر کراچی کے احکامات دودھ فروشوں نے ہوا میں اڑا دیے

کمشنر کراچی کے گزشتہ روز دودھ کی قیمت 200 روپے لٹر مقرر کرنے کے احکامات کو دودھ فروشوں نے ہوا میں اڑا دیا۔دودھ خریدنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ 200 روپے قیمت مقرر کیے جانے کے باوجود کراچی میں دودھ پرانی قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں…

بھارت: میٹل ڈی ٹیکٹر سے تلاشی کے بعد بھینس کا آپریشن

بھارت میں بھینس کے پیٹ کی میٹل ڈی ٹیکٹر سے تلاشی لینے کے بعد اس کے پیٹ کا آپریشن بھی کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں خاتون نے اپنا منگل سوتر (شادی کے موقع پر پہنائے جانے والا لاکٹ) نہانے سے پہلے برتن میں رکھا جس کے…

نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری انگلینڈ میں کی گئی ہے۔نسیم شاہ چار سے چھ ہفتے آرام کریں گے اور ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بولنگ شروع کر سکیں گے۔نسیم شاہ گزشتہ ماہ…

انگلینڈ کے شہر آکسفورڈ میں دھماکا

انگلینڈ کے شہر آکسفورڈ میں دھماکا ہوا ہے جس کی ہولناک آواز سے شہر گونج اٹھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکا Severn Trent ویسٹ پلانٹ میں ہوا جس کی وجہ سے آگ کا گولہ فضا میں بلند ہوا اور میلوں دور سے دکھائی دیا۔ علاقے میں ایک ہزار سے زائد…