جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہوگی، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو الیکشن لڑنے کی مکمل اجازت ہوگی۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگائی۔ ابھی تک…

اسرائیلی فوج کی جبالیا کیمپ پر وحشیانہ بمباری، 100 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیا کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے، شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیا کیمپ پر اسرائیلی فوج…

غزہ کی وزارت صحت کی شفا اسپتال کو کھلا رکھنے کے لیے فیول فراہمی کی آخری اپیل

غزہ کی وزارت صحت نے آخری اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی ہر ممکنہ کوشش کے بعد اور فیول کے ہر قطرے کا اسپتال میں بھرپور استعمال کیا۔وزارت صحت نے اپنی اپیل میں مزید کہا کہ بلآخر اب ہم اس جگہ پہنچ گئے ہیں جہاں ہمارے پاس فیول بالکل ختم…

پیرس میٹرو اسٹیشن پر خاتون کی دھماکا کرنے کی دھمکی، پولیس فائرنگ سے شدید زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے میٹرو اسٹیشن پر نقاب پوش خاتون کی دھماکا کرنے کی دھمکی کے بعد پولیس نے فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کر دیا، تلاشی پر خاتون کے پاس سے کوئی بارودی مواد نہیں ملا۔برطانوی میڈیا کے مطابق پیرس کے میٹرو اسٹیشن پر نقاب…

نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ اس حوالے سے اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کے لیے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 117 روپے47 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8…

غزہ پر بمباری میں وقفہ کےلیے مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ بڑھنے لگا

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں وقفہ کرنے کےلیے مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ بڑھنے لگا۔برطانیہ، فرانس، جرمنی کے بعد اب کینیڈا نے بھی غزہ میں انسانی وقفہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی غزہ میں انسانی وقفے کی…

احتساب عدالت: رمضان شوگر ملز ریفرنس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز طلب

احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا۔رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے کی۔احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنماؤں کو 29 نومبر…

سندھ: غیر قانونی غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے رکھنے کیلئے 3 ہولڈنگ سینٹرز قائم

سندھ بھر میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے رکھنے کے لیے 3 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کل سے آپریشن شروع ہو گا۔کراچی میں زیرِ حراست غیر قانونی افغان باشندوں کو ٹرین کے ذریعے چمن بارڈر کے راستے ان…

‏چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،اسد قیصر

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ‏چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ دوسری طرف نواز شریف کو ریلیف اور پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔اسد قیصر کا…

سینیٹر عرفان صدیقی مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے سربراہ مقرر

سینیٹر عرفان صدیقی مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیے گئے۔ رائیونڈ میں منعقدہ پارٹی اجلاس میں عرفان صدیقی کو پارٹی منشور مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ یہ منشور…

کراچی: عمارت کی غیر قانونی چوتھی منزل گرانے کا حکم

کراچی کی عدالت نے گارڈن ایسٹ میں مسقط روڈ پر واقع رہائشی عمارت کی غیر قانونی چوتھی منزل کو گرانے کا حکم دے دیا۔عدالت میں گارڈن ایسٹ مسقط روڈ پر رہائشی عمارت کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 437 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 437 پوائنٹس اضافے سے 51920 پر بند ہوا۔ حصص بازار میں آج 45 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 64 ارب روپے بڑھ…

پنجاب: 28 ہزار غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی

صوبۂ پنجاب میں اب تک 28 ہزار غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے غیر قانونی مقیم افراد کے انخلاء کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ پر قائم پناہ گاہ کو ہولڈنگ…

ورلڈکپ: بنگلادیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف

ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کےلیے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے اس میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شاندار…

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا مجھے سلو پوائزننگ ہو رہی ہے: وکیل آفتاب باجوہ

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل آفتاب باجوہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے مجھے سلو پوائزننگ ہو رہی ہے، ہم درخواست کریں گے ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا معائنہ کریں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب باجوہ نے کہا کہ سائفر سے متعلق…

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس سماعت کی اندرونی کہانی

خصوصی عدالت میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق 9 گواہان کی کمرہ عدالت میں موجودگی کے باعث کسی گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا۔ آئندہ سماعت سے باقاعدہ گواہان کا بیان قلمبند کرنا شروع…

کراچی: لائنز ایریا سے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں کارروائی کے دوران مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم رحمٰن قریشی نے سیاسی مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم نے 2011ء سے 2013ء تک…

نواز شریف کی واپسی سے ن لیگ کی لیول پلیئنگ فیلڈ واپس ہو رہی ہے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے ن لیگ کی لیول پلیئنگ فیلڈ واپس ہو رہی ہے۔جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی سے مسلم لیگ (ن) کی لیول پلیئنگ فیلڈ…

چینی کمپنیوں نے اپنے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں سے اسرائیل کا نام ہٹادیا

چین کی کمپنیوں بائیدو اور علی بابا نے اپنے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں سے اسرائیل کا نام ہٹادیاوال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا نام ان کمپنیوں کے آن لائن نقشوں پراب موجود نہیں۔حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کو ایک اور بڑاجھٹکا لگ…

افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈلائن پر فضل الرحمان کا بیان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے، افغان حکومت سے مذاکرات کیے جائیں، افغان حکومت کو اعتماد میں لےکر ان کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے۔افغان مہاجرین کی واپسی کی…