جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

غزہ تنازعے کا بنیادی حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے، پیوٹن

روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہزاروں معصوم افراد کی ہلاکتوں کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا، تنازعے کا بنیادی حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔پیوٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی عدم استحکام کا بنیادی فائدہ اٹھانے والی امریکی حکمراں…

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان آج اہم مقابلہ ہوگا

ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اہم مقابلہ آج کولکتہ میں ہوگا، دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان ٹیم نے ایڈن گارڈن میں بھرپور ٹریننگ کی۔میچ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں متوقع ہیں، اوپنر امام الحق کی جگہ فخر زمان، آل…

اسرائیلی فوج کی غزہ چھوڑنے کے لیے فلسطینی شہریوں کو فون پر دھمکیاں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، غزہ کے اسپتال خالی کروانے کی دھمکیوں کے  بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ چھوڑنے کے لیے فلسطینی شہریوں کو فون پر دھمکیاں دی جانے لگیں۔اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے رہائشی علاقوں میں کی گئی…

ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع انکم ٹیکس کمشنرز کو درخواست دینے پر گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا اختیار ہو گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انکم…

ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کر لیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کر لیا۔اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر نے 34 فیصد اضافے سے 2 ہزار 748ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے، گزشتہ سال اسی عرصے میں 2 ہزار 159 ارب روپے…

اگر مگر کی صورتحال میں آنے کا ذمہ دار پاکستان خود ہے، دیپ داس گپتا

سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر دیپ داس گپتا نے کہا ہے کہ اگر مگر کی صورتحال میں آنے کا ذمہ دار پاکستان خود ہے، اس کی امیدیں اب بھی ہیں۔جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دیپ داس گپتا کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم جو چار میچز لگاتار ہاری…

یمن کے حوثیوں کا اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ

یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کردیا۔ اسرائیلی فوج نے یہ حملہ ناکام بنانے کا بیان بھی جاری کیا ہے۔حوثی فورسز کے ترجمان یحییٰ ساری کے مطابق بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔یحییٰ نے یہ بھی کہا کہ…

آٹھویں مرتبہ بیلون ڈی اور ایوارڈ ارجنٹینا کے میسی کے نام

فٹبال کی عالمی چیمپئن ٹیم ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ارلنگ ہالینڈ اور کلیان ایمباپے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 8ویں مرتبہ بیلون ڈی اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔پیرس میں ہونے والی اس تقریب میں ارجنٹینا کے لیونل میسی نے آٹھویں بار بیلون ڈی او…

جیو فیکٹ چیک: خورشید شاہ کا سندھ میں افسران کے تبادلے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا سندھ میں افسران کے تبادلے سے متعلق دعویٰ جھوٹا نکلا، جیو فیکٹ چیک حقائق سامنے لے آیا۔خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا تھا کہ عام انتخابات سے قبل صرف سندھ میں سرکاری…

غزہ کے فلسطینیوں کو مصر کے شمالی سینائی میں منتقل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بےنقاب

غزہ کی فلسطینی آبادی کو بےدخل کر کے مصر کے شمالی سینائی میں منتقل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔امریکی ویب سائٹ وکی لیکس نے منصوبے سے متعلق اسرائیلی حکومت کی خفیہ دستاویز جاری کردیں۔اسرائیلی بمباری سے جبالیا پناہ گزین کیمپ مکمل…

اسرائیل حماس تنازع میں اضافہ سخت تشویشناک ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس تنازع میں اضافہ سخت تشویشناک ہے۔ ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ شہریوں کی حفاطت کا مستقل خیال رکھا جانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بین…

اسرائیل کی مکمل حمایت پر خطے کے مزاحمتی گروپ چُپ نہیں بیٹھیں گے، ایران

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ خطے کے تنازعات میں اضافہ ہو رہا ہے، اسرائیل کی مکمل حمایت پر خطے کے مزاحمتی گروپ چُپ نہیں بیٹھیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے کے مزاحمتی گروپ کسی کی ہدایت…

سینیٹ کمیٹی میں امریکی وزیر خارجہ کے بیان کے دوران احتجاج، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے سینیٹ کمیٹی کے روبرو بیان کے دوران وہاں موجود لوگوں نے کھڑے ہوکر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔بلنکن کی بات شروع ہوتے ہی مظاہرین نے غزہ پر حملوں کے خلاف نعرے لگائے۔ نعروں کی وجہ سے سینیٹ کمیٹی کی…

کراچی: افغان تارکین وطن کا انخلاء، ہولڈنگ سینٹر میں ایف آئی اے کی 17 رکنی ٹیم تعینات

افغان تارکین وطن کے کراچی سے انخلاء کے سلسلے میں کراچی کے ایک ہولڈنگ سینٹر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی 17 رکنی ٹیم تعینات کردی گئی ہے۔ حاجی کیمپ سلطان آباد ہولڈنگ کیمپ میں ایف آئی اے کا عملہ غیرقانونی تارکین وطن کا ڈیٹا…

ورلڈکپ: پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔ بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کےلیے 205 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 33ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ہدف…

پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہوگی، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو الیکشن لڑنے کی مکمل اجازت ہوگی۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگائی۔ ابھی تک…

اسرائیلی فوج کی جبالیا کیمپ پر وحشیانہ بمباری، 100 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیا کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے، شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیا کیمپ پر اسرائیلی فوج…

غزہ کی وزارت صحت کی شفا اسپتال کو کھلا رکھنے کے لیے فیول فراہمی کی آخری اپیل

غزہ کی وزارت صحت نے آخری اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی ہر ممکنہ کوشش کے بعد اور فیول کے ہر قطرے کا اسپتال میں بھرپور استعمال کیا۔وزارت صحت نے اپنی اپیل میں مزید کہا کہ بلآخر اب ہم اس جگہ پہنچ گئے ہیں جہاں ہمارے پاس فیول بالکل ختم…

پیرس میٹرو اسٹیشن پر خاتون کی دھماکا کرنے کی دھمکی، پولیس فائرنگ سے شدید زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے میٹرو اسٹیشن پر نقاب پوش خاتون کی دھماکا کرنے کی دھمکی کے بعد پولیس نے فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کر دیا، تلاشی پر خاتون کے پاس سے کوئی بارودی مواد نہیں ملا۔برطانوی میڈیا کے مطابق پیرس کے میٹرو اسٹیشن پر نقاب…

نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ اس حوالے سے اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کے لیے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 117 روپے47 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8…