Browsing Category
Urdunews
پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس میں سینئر قیادت شرکت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے قانونی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نئے انتخابات کے لئے تیار ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم…
خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ غلط ہے۔خواجہ آصف نے کہا…
مغربی پابندیوں کی وجہ سے تین دہائیوں کے مشکل ترین وقت سے گزر رہے ہیں، روسی وزیراعظم
روسی وزیراعظم کے مطابق روس تین دہائیوں کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن کا کہنا ہے کہ مغربی پابندیوں کی وجہ سے روس کو مشکل ترین وقت کا سامنا ہے، پھر بھی روس کو عالمی معیشت سے الگ کرنے کی غیرملکی کوششیں ناکام…
بلاول بھٹو کی جانب سے سپریم کورٹ کے اٹھائے گئے سوال کا جواب جمع کروادیا گیا
پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ میں معروضات جمع کروا دیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدالت کی اسپیکر کی غیرقانونی رولنگ کے خلاف آبزرویشن قابل ستائش ہے، پارلیمان میں…
اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن ہونے ہیں، اٹارنی جنرل
اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن ہونے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن 90 دن میں انتخابات کروانے کا پابند ہے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا…
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے، دو امریکی فوجی زخمی
شام کے مشرقی علاقے میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں دو امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔امریکی حکام کے مطابق راکٹ حملے میں دونوں اہلکاروں کو معمولی زخم آئے ہیں۔ اس علاقے میں یہ امریکی افواج پر اس سال تیسرا حملہ ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ایک…
قانون اور آئین کے مطابق اچھی چیز یا نظریہ ضرورت؟ اٹارنی جنرل جواب دیے چلے گئے
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے سوال کیا گیا کہ قانون اور آئین کے مطابق اچھی چیز یا نظریہ ضرورت ہونی چاہیے؟ جس کا جواب دیے بغیر اٹارنی جنرل روانہ ہوگئے۔جیو نیوز سے گفتگو کے دوران اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے سوال کیا گیا کہ اٹارنی جنرل…
سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے، وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان سے قانونی ٹیم کی ملاقات کی، جس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، بابر اعوان، اظہر صدیق ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات…
ڈاکٹر ظفر مرزا کا عدالت سے اسمبلی بحال کرنے کا مطالبہ
وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ تین اپریل کو اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کے علاوہ اسمبلی بحال کرنے کا اعلان کیا جائے۔سابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک…
الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط لکھا ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط لکھا ہے، خط میں کہا گیا ہے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرنے کے لیے 4 ماہ درکار ہیں۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کے انعقاد…
فواد چوہدری کے بھائی اور وکیل کا سپریم کورٹ کے باہر جھگڑا
فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری اور ایک وکیل کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے اس جھگڑے کو وہاں موجود وکلا نے بیچ بچاؤ کر کے ختم کراویا۔دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ اور گالم گلوچ بھی ہوئی۔ فیصل چوہدری نے الزام…
ازخود نوٹس کیس: سپریم کورٹ کا فیصلہ کچھ دیر میں
قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے لیا گیا ازخود نوٹس کا فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد سنایا جانے والا ہے۔ سپریم کورٹ میں تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے پر لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ…
عمران نیازی اور عارف علوی کے فیصلے بھی غیر آئینی ہوگئے، حافظ حمداللّٰہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ ثابت ہوا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی تھی، عمران نیازی اور عارف علوی کے فیصلے بھی غیر آئینی ہوگئے۔اپنے ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ یقین ہے عدالت…
اگر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے تو پارلیمنٹ کی پرانی پوزیشن بحال ہو جائے گی، فضل الرحمان
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے تو پارلیمنٹ کی پرانی پوزیشن بحال ہو جائے گی۔اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کے تحت فیصلہ…
چوہدری اقبال گجر نے فرح خان کو اپنی بہو تسلیم کرنے سے انکار کردیا
خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کو ان کے سسر چوہدری اقبال گجر نے اپنی بہو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اقبال گجر نے کہا کہ فرح خان سے نا کوئی رابطہ اور رشتہ کبھی رکھا نہ رکھنا ہے، ان کو کبھی بہو تسلیم…
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین اور قانون کے خلاف تھی، نواز شریف
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دی گئی رولنگ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان سامنے آگیا۔ اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین اور قانون کے خلاف…
ملک کا مقدر عدالت کے ہاتھ میں ہے، مصدق ملک
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کا مقدر اور اس کی تقدیر سب عدالت کے ہاتھ میں ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں رکھنا چاہتے ہیں۔ عدالت کا فیصلہ…
شرح سود میں ڈھائی فیصد اضافہ، پالیسی ریٹ 12 اعشاریہ 25 فیصد مقرر
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے شرح سود ڈھائی فیصد بڑھا کر پالیسی ریٹ 12 اعشاریہ 25 فیصد کردیا۔ زری پالیسی کمیٹی نے اپنے میں بیان کہا ہے کہ گزشتہ اجلاس میں اجناس کی عالمی قیمتوں اور روس یوکرین جنگ کے بعد عالمی…
مبینہ کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرح خان کے ساتھ بھی فراڈ ہوگیا
مبینہ کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرحت شہزادی عرف فرح خان کے ساتھ بھی فراڈ ہوگیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان نے لگژری کار بک کروائی، فرح خان کو کار ملی نہ…
میں جانتا ہوں امریکا ہمارا دوست نہیں ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ خط کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ کی خاموشی حیران کن ہے۔ میں جانتا ہوں امریکا ہمارا دوست نہیں ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ آئین کو اصل…