Browsing Category
Urdunews
پشاور زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے پشاور زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اوقاف ہال میں ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کی صدرات کمیٹی چیئرمین مولانا احسان الحق کریں گے جو شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا۔ اجلاس میں کمیٹی کے دیکر ارکان بھی شریک…
مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کیا گیا، ہم سب شرمندہ ہیں، حافظ طاہر اشرفی
حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کیا گیا، ہم سب شرمندہ ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا مسجد نبویؐ میں مغرب کی اذان کے دوران بھی نعرے لگائے گئے، پاکستان کی تاریخ میں آج…
پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ہے، راجہ پرویز اشرف
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی پرحملہ ہوا ہے، پاکستان دشمن کا تعاقب کرے گا۔راجہ پرویز اشرف نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے جامعہ کراچی دھماکے میں چینی باشندوں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس…
آج شام پریس کانفرنس میں حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا: عمر سرفراز چیمہ
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وہ آج شام پریس کانفرنس میں حقائق سے پردہ اٹھائیں گے۔لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ حمزہ شہباز کی کابینہ سے حلف نہیں لوں گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ غیر قانونی کابینہ سے…
حنا پرویز بٹ کا شہباز گل اور رحیق عباسی کیخلاف مقدمے کا فیصلہ
مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شہباز گل اور عوامی تحریک کے رحیق عباسی کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میرے فیک موبائل اسکرین شاٹ لگا کر پارٹی لیڈر…
شریف خاندان نے کیسز ختم کرنے پر کام شروع کر دیا: عمران خان
سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا ہےکہ شریف خاندان نے کیسز ختم کرنےپر کام شروع کر دیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تفتیش کرنے والے ایف آئی اے کے افسر ہٹا دیے گئے، پراسیکیوٹر کو عدالت…
عیدالفطر پر مری کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار
عیدالفطر کے موقع پر مری کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مری میں 860 افسران و اہلکار سیکیورٹی و ٹریفک کے فرائض انجام دیں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ مری ٹورازم پولیس کے 150 افسران و اہلکار سیاحوں کی…
اسٹاک ایکسچینج میں اپریل کا کاروبار کیسا رہا؟
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپریل میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46969 رہی اور بازار میں 5 ارب 79 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ اپریل کے کاروبار کی مالیت 165 ارب روپے رہی، اپریل کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 63 ارب روپے کم ہو کر 7519 ارب…
گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری ایوانِ صدر کو دوبارہ موصول، گورنر شپ PPP کو ملنے کا امکان
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری دوبارہ ایوانِ صدر کو بھجوا دی، جو ایوانِ صدر کو موصول ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بھجوائی گئی پہلی سمری پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مقررہ…
یوم مئی محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے، رضا ربانی
سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ یوم مئی محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں رضا ربانی نے کہا کہ حکومت ٹریڈ یونین سرگرمیوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت…
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے میڈیا سینٹر پر چھاپہ
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کے میڈیا سینٹر پر چھاپہ مارا ہے۔چھاپہ رات گئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون فور میں واقع گھر میں مارا گیا۔شیخ رشید احمد نے اس چھاپے کی تصدیق کر دی ہے۔ان…
بابراعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔بابراعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مسجدالحرام سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں بابراعظم عمرے کی ادائیگی کے لیے مذہبی تعلیمات کے مطابق گنجے ہوئے اور…
سعودیہ نے اسٹیٹ بینک میں موجود 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی
سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں موجود 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔یہ بات وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب کے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق پاک سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل…
رونالڈو کیلئے ہمیشہ والا پیار کونسا؟
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کروڑوں مداحوں کو اپنے ہمیشہ والے پیار کے بارے میں بتادیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی نومولود بیٹی کو گود میں لیا ہوا…
پنجاب میں عید سیکیورٹی انتظامات مکمل
پنجاب پولیس نے عید کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی، صوبے بھر میں عید الفطر کے 25525 اجتماعات کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 24743 مساجد، امام بارگاہوں اور 782 کھلے مقامات پر عید…
صدر کی خاتون کو ہراساں کرنیوالے ڈاکٹر کو برطرف کرنے کی ہدایت
صدر مملکت عارف علوی نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ڈاکٹر ہمایوں اقبال کو برطرف کرنے کی ہدایت کردی۔صدر نےانسداد ہراسیت کمیٹی کا ملزم کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا، ملزم کو شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے…
بھارت روس کے ساتھ تعلقات ترک کرے: امریکا
امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت پابندیوں کے بغیر رضامندی سے روس کے ساتھ تعلقات ترک کرے۔کانگریس کی متعدد سماعتوں میں امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے بیانات میں یہ بات سامنے آئی ہے۔انٹونی بلنکن نے تجویز پیش کی کہ ماسکو سے تیل اور…
خاتون پر افیئر کا الزام، کھمبے سے باندھ کر تشدد
بھارت میں شادی شدہ خاتون کو دوسرے شخص کے ساتھ افیئر کے الزام میں کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کی ایک خاتون کے شوہر نے اس پر گاؤں کے کسی دوسرے شخص کے ساتھ افیئر کا الزام لگایا اور اس…
مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، محمود خان
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ مزدوروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے مؤثر قوانین سازی کر رہے ہیں۔ایک بیان میں محمود خان نے کہا کہ مزدوروں کےحقوق کا تحفظ کئے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ان کا یہ…
حکومت کا عید کے 3 روز بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
حکومت کی جانب سے عید الفطر کے 3 روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس ضمن میں پاور ڈویژن نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے بجلی کی طلب اور رسد کی تفصیلات مانگ لیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاورڈویژن کی جانب سے…