بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حنا پرویز بٹ کا شہباز گل اور رحیق عباسی کیخلاف مقدمے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شہباز گل اور عوامی تحریک کے رحیق عباسی کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میرے فیک موبائل اسکرین شاٹ لگا کر پارٹی لیڈر شپ کو بدنام کیا جارہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز گل اور رحیق عباسی میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیک فوٹو شاپ واٹس ایپ اسکرین شاٹ بنانے پر سائبر کرائم ونگ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ جلد ایف آئی اے میں اندراج مقدمے کی درخواست جمع کراؤں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.