جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

‏پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین  عمران خان  کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے…

تیونس کے وزیر خارجہ نے انٹونی بلنکن کے بیان کو ملکی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا

تیونس کے وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے بیان کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔انٹونی بلنکن کی طرف سے تیونس میں جمہوری عمل سے متعلق اظہارِ تشویش کے بیان پر امریکی سفارتکار کو تیونس کے دفتر خارجہ طلب کرلیا…

عمران خان کے گھر کا کرایہ 9 سال تک امریکی قونصلیٹ دیتا رہا، مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر کا کرایہ 9 سال تک امریکی قونصلیٹ دیتا رہا ہے، امریکی قونصلیٹ سے پیسہ لینے والے آزادی کی بات کرتے ہیں، جس کی کابینہ کے سارے مشیر امریکا یا…

ن لیگ کا مسلسل شکستوں سے مورال گر گیا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کا مسلسل شکستوں سے مورال گر گیا ہے۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ اس وقت اس پوزیشن میں نہیں کہ مقابلہ کرسکے، اسے لگتا ہے کہ اُن کے ارکان بھی اُنہیں…

عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

‏پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم ‏عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی…

کپتان عمر بھٹہ کی قومی ہاکی ٹیم کے کھیل کی تعریف، سیمی فائنل کا عزم

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کامن ویلتھ گیمز میں سیمی فائنل تک رسائی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ 2-2 سے ڈرا کرنے کے بعد عمر بھٹہ نے قومی ٹیم کے کھیل کی تعریف کی۔کامن ویلتھ گیمز میں…

پی ٹی آئی کے واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔پی ٹی آئی کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے کاغذات نامزدگی وصول کیے لیکن 5 بجے تک کاغذات جمع کرانے کوئی نہیں آیا، واثق قیوم…

پاکستان، جنوبی افریقا کا سنسنی خیز ہاکی میچ 2-2 گول سے برابر

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سنسنی خیز ہاکی میچ 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔پاکستان نے پول اے میں ایک پوائنٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، قومی ٹیم کل نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی…

عمران خان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں تو ڈھائی سو کینال کے گھر میں کیسے رہ رہے ہیں، مصدق ملک

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں تو ڈھائی سو کینال کے گھر میں کیسے رہ رہے ہیں؟ عمران خان کے ساتھ وزیر اعظم ہاؤس میں عارف نقوی کی تصاویر سوالیہ نشان ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے…

ن لیگ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پی پی کے علی حیدر گیلانی کو نامزد کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پیپلز پارٹی نے علی حیدر گیلانی کو نامزد کردیا کردیا۔علی حیدر گیلانی ڈپٹی اسپیکر کیلئے اپنے کاغذات اسمبلی سیکرٹری آفس میں جمع کروائیں گے، جبکہ ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کی جانب سے…

جنگ گروپ، جیو نیوز کے ملازمین بھی برساتی پانی و سیوریج سے مشکلات کا شکار

ملک میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور مسائل سے دنیا بھر کو آگاہ کرنے والے جنگ گروپ اور جیو نیوز کے ملازمین بھی برساتی پانی اور سیوریج سے مشکلات کا شکار ہیں۔کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر جیو نیوز کی مرکزی عمارت کے اطراف کی…

دوست ممالک وفاقی حکومت کو عارضی سمجھتے ہیں، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے معاشی تباہی کو جنم دیا ہے۔ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ اب اس تباہی سے نمٹنے کی ان کے پاس اہلیت نہیں، دوست ممالک بھی وفاقی حکومت کو مصنوعی اور عارضی سمجھتے…

ظفر عباس فنڈ ریزنگ کیلئے جاپان، امریکا، کینیڈا جائیں گے

پاکستان کی معروف سماجی تنظیم جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کو امریکا، کینیڈا اور جاپان سے فنڈ ریزنگ کی دعوت موصول ہوئی اور وہ ان ممالک کے لیے عنقریب روانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان خصوصاً کراچی میں غریبوں کی خدمت کرنے والے ظفر عباس…

کراچی: شاہین کمپلیکس چوک پر زیر زمین سیوریج لائن بیٹھ گئی

کراچی میں مصروف ترین مقام شاہین کمپلیکس چوک پر زیر زمین سیوریج لائن بیٹھ گئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شاہین کمپلیکس چوک سے عام گاڑی گزرنے پر گڑھا پڑا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ضیاء الدین احمد روڈ کی طرف جانے والی 72 انچ قطر کی لائن بیٹھنے…

وفاقی کابینہ: لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سگریٹس، چاکلیٹ، جوسز، کارپیٹس، کاسمیٹکس اور ٹشو پیپرز کی…

بھارت، منکی پاکس کا پہلا مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگیا

منکی پاکس کا شکار ہونے والا پہلا بھارتی مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو گیا ہے۔بھارتی ریاست کیرالہ کی وزیرِ صحت وینا جارج کے مطابق بھارت میں منکی پاکس کا سب سے پہلا کیس کیرالہ میں سامنے آیا تھا جس کا ترواننت پورم کے مقامی سرکاری میڈیکل کالج…

برطانوی اخبار کی خبر پر کے الیکٹرک کا ردعمل

کے الیکٹرک ترجمان عمران رانا نے برطانوی اخبار کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لندن سے شائع ہونے والے اخبار کی خبر کا بغور جائزہ لیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ خبر میں کے الیکٹرک پر الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔عمران رانا نے کہا کہ…

بند کمروں میں جو فیصلے ہوا کرتے تھے اب نہیں ہوں گے، فواد چوہدری

رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت آئے گی، بند کمروں میں جو فیصلے ہوا کرتے تھے اب نہیں ہوں گے۔فوادچوہدری نے موجودہ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف سی…

وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف جھل مگسی کا دورہ کریں گے، وزیراعظم متاثرین کے ریسکیو، ان کی ریلیف اور بحالی کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیں…

سندھ بارشیں، پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب ڈینگی وائرس پھیلنے لگا

سندھ بھر میں حالیہ موسلادھار بارشوں اور وقت پر برساتی پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جن میں سب سے زیادہ تعداد کراچی کے…