بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کپتان عمر بھٹہ کی قومی ہاکی ٹیم کے کھیل کی تعریف، سیمی فائنل کا عزم

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کامن ویلتھ گیمز میں سیمی فائنل تک رسائی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ 2-2 سے ڈرا کرنے کے بعد عمر بھٹہ نے قومی ٹیم کے کھیل کی تعریف کی۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سنسنی خیز ہاکی میچ 2، 2 گول سے برابر ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم حریف جنوبی افریقا کے خلاف بہت اچھا کھیلی، میچ ڈرا کیا اور ہم نے کوئی پوائنٹ بھی ضائع نہیں کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ایونٹ میں نیوزی کے خلاف میچ جیت کر سیمی فائنل میں جائیں گے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرئیڈ ایکمین نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں غلطیوں کو دور کریں گے، ہماری ڈربلنگ اچھی ہے لیکن پنالٹی کارنر حاصل نہیں کرسکے۔

ٹیم کے منیجر سمیر حسین نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی، تمام ٹیمیں رینکنگ میں اوپر ہیں، لڑکوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.