بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم ‏عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور لایا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے عمل میں دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ ڈالے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں فواد چوہدری، فرخ حبیب اور بابر اعوان  بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا گیا، جبکہ اجلاس میں طے کیا گیا کہ دو صوبائی اسمبلیاں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد لائیں گی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہدایت کی کہ قانونی ماہرین چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس پر کام شروع کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.