جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی، پراسیکیوشن کی دلائل دینے کی استدعا منظور

سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم عابد ملہی اور مجرم شفقت کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس شہرام سرور اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے اپیلوں پر سماعت کی۔پراسیکیوشن نے دلائل دینے کے لیے عدالت…

سائفر کیس: سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23 نومبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 23 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔سائفر کیس کی سماعت کے لیے پاکستان تحریکِ…

ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں کوٹ اعظم اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامیہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلاچی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے…

لاہور کا فضائی معیار آج صبح بھی خطرناک درجے تک مضرِ صحت

لاہور کا فضائی معیار آج صبح بھی خطرناک درجے تک مضرِ صحت ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں کی فضا میں آلودگی 306 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔اے کیو آئی کے مطابق…

جب تک حماس کو تباہ نہیں کر دیتے لڑائی بند نہیں کریں گے: اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک حماس کو تباہ نہیں کر دیتے لڑائی بند نہیں کریں گے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے مغویوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی ہے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ مغویوں کی واپسی میری اور جنگی…

عمر گل اور سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچز مقرر

سابق کرکٹر عمر گل اور سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچز مقرر کردیے گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ اور عمر گل فاسٹ بولنگ کوچ ہوں گے اور دونوں کوچز کی پہلی اسائنمنٹ دورۂ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہے۔عمر گل…

اسرائیلی مغویوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ مرحلہ وار کیا جائے گا

اسرائیلی مغویوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ مرحلہ وار کیا جائے گا۔فلسطینی میڈیا کے مطابق ایک دن میں 10 اسرائیلی مغوی اور 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ 300 ٹرک خوراک، طبی آلات اور ایندھن غزہ لایا جائے گا۔اسرائیلی میڈیا کے…

خیبر پختون خوا: چلڈرن اسپتال کا منصوبہ سرد خانے کی نذر

خیبر پختون خوا انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ چلڈرن اسپتال کا منصوبہ سرد خانے کی نذر ہو گیا۔بچوں کے علاج معالجے کا اسپتال کئی سال سے التواء کا شکار ہے جبکہ والدین بچوں کو علاج کے لیے دوسرے شہر لے جانے پر مجبور ہیں۔ خیبر پختون خوا انسٹیٹیوٹ آف…

غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ قریب ہے، امریکی صدر

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ قریب ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں اور ہم معاہدے کے لیے پر امید ہیں۔ کراچیغزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت کرنے…

بلوچستان، 3 کاروں میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی میں کوئٹہ قلعہ سیف اللّٰہ شاہراہ پر تین کاروں میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لیویز ذرائع کا کہنا…

ٹرمپ کو امریکا کا صدر نہیں ہونا چاہیے، سابق معاونین

ڈونلڈ ٹرمپ کے بہت سے سابق معاونین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو صدر نہیں ہونا چاہیے، ٹرمپ کے خلاف اکانوے مجرمانہ الزامات عائد کیے جاچکے ہیں، جن میں 2020 کے انتخابات کو اُلٹانے کی کوششوں کا الزام بھی شامل ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں سب سے…

نواز شریف کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزاؤں کیخلاف میاں نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا، جبکہ نواز شریف مری پہنچ گئے ہیں۔کمرہ عدالت میں…

مائیکرو سافٹ نے سیم آلٹمین کو اہم ترین عہدہ دیدیا

مائیکرو سافٹ نے جدید ترین ریسرچ لیب میں تحقیق کی قیادت کے لیے اوپن اے آئی کے سیم آلٹمین ( Sam Altman) کو اہم ترین عہدہ دیدیا۔ مائیکرو سافٹ نے یہ اقدام مصنوعی ذہانت کی بڑی کمپنی اوپن اے آئی کی جانب سے سیم آلٹمین کی بطور سی ای او واپسی…

پشاور میں دفعہ 144نافذ، اجتماع پر پابندی

پشاور شہر میں انتظامیہ نے ایک ہفتے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی، شہر میں 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔حکام کے مطابق گاڑی میں کالے شیشوں کے استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔ڈی سی پشاور کا کہنا ہے کہ دفعہ 144…

ایران، پاکستان اور چین کے مشترکہ مفادات ہیں، ایرانی سفیر

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان اور چین کے مشترکہ مفادات ہیں۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک ایران اسٹریٹجک اور باہمی تجارت کو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان…

کراچی کو 165ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، کراچی واٹر کارپوریشن

کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کا کام کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مرمتی کام آج صبح 9 سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔ترجمان کے مطابق اس دوران کراچی کو 165 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا…

بزرگ سیاستدانوں سمیت کسی کو بھی ہٹانے کیلئے ووٹ کا استعمال کیا جائے، مصدق ملک

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے بلاول بھٹو کے بزرگ سیاستدان سے متعلق بیان پر تبصرہ کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مصدق ملک ، پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور پی پی کے ندیم افضل چن نے گفتگو کی۔مصدق نے کہا کہ بزرگ سیاستدانوں سمیت…

ورلڈ کپ میں شاندار فتح، مودی کی آسٹریلوی ٹیم کو مبارکباد

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کو ورلڈ کپ میں شاندار فتح پر مبارکباد دی اور شکست خوردہ بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔ بھارتی ٹیم کے لیے اپنے پیغام میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں آپ کی قابلیت اور عزم قابل دید رہا۔مودی کا…

یمنی حوثیوں کا اسرائیلی جہاز اغوا کرنے کا اعتراف

یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں مبینہ اسرائیلی جہاز کو اغوا کرنے کا اعتراف کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جہاز کو عملے سمیت اغوا کرکے ساحلی علاقے میں لے جایا گیا ہے۔ترجمان حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ جہاز کے عملے سے اسلامی اصول و قواعد…

بھارت اگلے ورلڈکپ کا فارمیٹ تبدیل کروانے پر بضد، آئی سی سی تاحال راضی نہیں

بھارت 50 اوور فارمیٹ کے اگلے کرکٹ ورلڈ کپ کا فارمیٹ تبدیل کروانے پر بضد ہے۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت 2027 کا ورلڈ کپ بھی 10 ٹیموں کا کروانا چاہتا ہے۔خیال رہے  کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 2 سال قبل 14 ٹیموں کا ورلڈ…