جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

لیونل میسی کی 6 جرسیاں دسمبر میں نیلام کی جائینگی

فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی کی 6 جرسیوں کو دسمبر میں 10 ملین ڈالرز سے زائد میں نیلام کیے جائے کا امکان ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے دوران لیونل میسی کی وہ 6 جرسیاں جو انہوں نے ارجنٹائن کی نمائندگی کرتے ہوئے زیب…

ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تنخواہ، مراعات کی منظوری

وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کو 15لاکھ روپے ماہانہ اور مراعات جبکہ پراسیکیوٹرجنرل نیب سید احتشام شاہ کے لیے 16 لاکھ 58 ہزار روپے…

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے: شیر افضل مروت

وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے۔بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو جمہوریت کے بجائے تنزلی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔شیر…

سونا فی تولہ 500 روپے مہنگا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 500 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 428 روپے کے…

امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدانِ جنگ میں بہترین کارکردگی دے سکتی ہے: آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر  نے کہا ہے کہ امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدانِ جنگ میں بہترین کارکردگی دے سکتی ہے۔یہ بات آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کے دورے کے موقع پر خطاب میں کہی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ…

9 مئی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی جلد اوپن لیٹر جاری کرنے والے ہیں: وکیل چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی جلد اوپن لیٹر جاری کرنے والے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ گرفتاریاں اور تشدد کر کے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی…

9 مئی واقعات: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری پر فردِ جرم عائد

نو مئی واقعات میں تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے مقدمے کے گواہان کو 16 دسمبر کو بیانات ریکارڈ کرانے…

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی: نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزاؤں کے خلاف میاں نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل…

خدیجہ شاہ نظربندی معاملہ، ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔عدالت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا…

کے ایم سی کے قبضے سے زمینیں چھڑوا کر جائز الاٹیز کو دینگے: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کی ترقی کے لیے تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے اور جو زمینیں کے ایم سی کے قبضے میں ہیں انہیں چھڑوا کر جائز الاٹیز کو دیں گے۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کاٹج انڈسٹریل زون کے الاٹیز…

راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کی اسپیشل چائلڈ سے مبینہ زیادتی

راولپنڈی میں اسکول وین ڈرائیور نے 12 سال کی اسپیشل چائلڈ سے مبینہ زیادتی کی ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔متاثرہ اسپیشل چائلڈ کی والدہ نے تھانہ ویسٹریج میں مقدمہ درج کروایا۔ایف آئی آر کے مطابق اسپیشل چائلڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ…

سائفر کیس: جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اس اپیل کا شارٹ…

سرکاری افسران کیلئے ’صاحب‘ لفظ کے استعمال پر پابندی، تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے عہدے کے ساتھ ’صاحب‘ لفظ کے استعمال پر پابندی لگا دی، اس حوالے سے سپریم کورٹ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے کے مطابق سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ نے ڈی ایس پی کے ساتھ ’صاحب‘ کا لفظ استعمال…

غزہ میں مختصر سیز فائر آج متوقع

حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں مختصر سیز فائر آج متوقع ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر قطر جنگ بندی اور تفصیلات کا اعلان کرے گا۔اس سے قبل حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچنے کا عندیہ دیا تھا۔ایک…

عمر گل اور سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچز مقرر

سابق کرکٹر عمر گل اور سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچز مقرر کردیے گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ اور عمر گل فاسٹ بولنگ کوچ ہوں گے اور دونوں کوچز کی پہلی اسائنمنٹ دورۂ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہے۔عمر گل…

ایم کیو ایم کے کئی سابق رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کئی سابق رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی شخصیات آج پیپلز پارٹی میں ہیں، پیپلز پارٹی نے سیاسی سرگرمیاں…

غزہ میں اسپتالوں کے نیچے بنکرز ہماری فوج نے بنائے تھے: سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم ایہود بارک کا اعتراف

اسرائیل کے سابق وزیرِ اعظم ایہود بارک کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسپتالوں کے نیچے بنکرز اسرائیلی فوج نے بنائے تھے، یہ بنکرز کئی دہائیوں پہلے بنائے گئے تھے۔ ایہود بارک نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بنکرز بنانے کی وجہ…

سندھ ہائیکورٹ کا ماڈرن ڈیوائسز کی مدد سے لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کا حکم

 سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں آئی جی سندھ، محکمۂ داخلہ سندھ، وفاقی حکومت اور دیگر سے 15 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔سندھ ہائی کورٹ میں 15 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے…

ڈیوڈ وارنر بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر ورلڈ کپ کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے اور ان  کی جگہ آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔دونوں…

تاریخ میں پہلی بار نگراں پنجاب کابینہ کا اجلاس آج گوجرانوالہ میں ہو گا

نگراں پنجاب کابینہ کا تاریخ میں پہلی بار اجلاس آج گوجرانوالہ میں آج ہو گا۔نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نگراں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔صوبہ پنجاب کے شہر لاہور، ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد کے بعد گوجرانوالہ پانچواں…