جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ڈیوڈ وارنر بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر ورلڈ کپ کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے اور ان  کی جگہ آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جمعرات سے شروع ہو گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے7 کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.