جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

سیلاب پر PTI سیاست نہیں کر رہی، مشتاق احمد غنی

خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ قائم کردیا گیا، صوبائی اسمبلی کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان بھی کردیا۔اسپیکر صوبائی اسمبلی و قائم مقام گورنر مشتاق احمد غنی نے امدادی کیمپ میں میڈیا سے…

زراعت میں سب سے زیادہ نقصان سندھ میں ہوا ہے، دستاویز

وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے زرعی شعبے کو سیلاب و بارشوں سے نقصان کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، زراعت میں سب سے زیادہ نقصان سندھ میں ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے پاکستان کی زراعت کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، زرعی شعبے کو…

(ن ) لیگ جاپان کے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا

مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے صدر سینیٹر اسحق ڈار نے (ن ) لیگ جاپان کے عہدیداروں کا اعلان کردیا ہے ۔(ن) لیگ جاپان کا صدر ملک نور اعوان اور شمس بٹ کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔اس کے علاوہ ملک یونس کو چیئرمین اور رانا ابرار حسین کو چیف پیٹرن…

آسٹریلیا کا پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کیلئے 20 لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان

آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کی مدد کے لیے 20 لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے اس ضمن میں اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا عالمی خوراک پروگرام کے ذریعے 20 لاکھ ڈالرز کی امداد دے گا۔انہوں…

اسد قیصر کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے اسدقیصر کی ضمانت5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض7 ستمبر تک منظور کی گئی ہے۔درخواستِ ضمانت کی…

عمران خان کو جاری توہین کمیشن نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے، فیصل چوہدری

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کاکہنا ہے کہ ایک لمحے کو لگا کہ الیکشن کمیشن کسی اور موڈ میں تھا لیکن ان سے وقت مل گیا، عمران خان کو جاری توہین کمیشن کا نوٹس آج یا کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔الیکشن کمیشن کے بایہر میڈیا سے…

راولپنڈی: بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی معطل

راولپنڈی میں بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر بڑا ریلیف دے دیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی معطل کر دی ہے۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس جواد الحسن نے ایف پی اے معطل کر کے آئیسکو…

بابر اور رضوان کو اوپننگ نہیں کرنی چاہیے، مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں اوپننگ نہیں کرنی چاہیے۔کرک انفو کے مطابق مکی آرتھر نے کہا کہ فخر زمان کو بابر یا رضوان کے ساتھ اوپننگ کروانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رائٹی اور…

حلیم عادل کی گرفتاری سے روکنے پر PTI رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

سینٹرل جیل کراچی کے باہر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے پولیس کو روکنے اور ہلڑ بازی پر ایسٹ زون پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے پی ٹی آئی کے ایم این اے فہیم خان، ایم پی…

جیک پاٹ نہیں لگا، IMF کا قرضہ واپس قوم نے کرنا ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہوا ہے جیک پاٹ نہیں لگا، واپس قوم نے کرنا ہے۔شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 20 سے زیادہ مرتبہ لیے گیے قرض پر وزرا شادیانے بجا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانی…

واٹس ایپ جذبات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے، تحقیق

 ایک نئی تحقیق میں واٹس ایپ انسانوں کو ایک دوسرے سے اپنے جذبات کے اظہار کے لیئے ایک اچھا پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔اسرائیلی محققین نے باہمی رابطے کے لیے واٹس ایپ استعمال کرنے والے جنریشن ایکس ( 1965 سے 1980 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد) کے…

آرمی چیف آج سوات میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سوات میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کادورہ کر رہے ہیں، وہ کمراٹ، گرد و نواح میں پھنسے لوگوں کے انخلا، امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیں گے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیلاب سے…

انضمام الحق کی ویرات کوہلی کی بیٹنگ پر تنقید

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں کوہلی بہت زیادہ دباؤ میں تھے اور پر اعتماد نظر نہیں آرہے تھے۔ایک یوٹیوب چینل سے بات کرتے ہوئے انضمام…

امریکی ڈالر ایک بار پھر نیچے آنے لگا

آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کی خبروں کے ساتھ ہی پاکستانی روپے کے مقابلے میں اڑان بھرتا امریکی ڈالر ایک بار پھر نیچے آنے لگا۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 42 پیسے کم ہونے کے بعد 219 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔امریکی ڈالر پاکستانی…

پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ ملزم شہباز گِل پر بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے، ملزم…

امریکا کے کوڑے دان بھی اسمارٹ ہوگئے

امریکا میں بے روزگاری اور مہنگائی کے باوجود بھی سان فرانسسکو کی انتظامیہ نے شہر کی صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انتظامیہ نے شہر کے لیے نئے جدید کوڑے دان ڈیزائن کروائے ہیں اور ہر پروٹوٹائپ پر 11 سے 20 ہزار ڈالر کی رقم خرچ کی گئی…

بانیٔ MQM پر پابندی کیخلاف درخواست، وکیل کو مزید تیاری کی ہدایات

سندھ ہائی کورٹ نے بانیٔ ایم کیو ایم پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت وکیل کو مزید تیاری کی ہدایات دیتے ہوئے ملتوی کر دی۔سندھ ہائی کورٹ نے یہ درخواست (پیر کو) گزشتہ روز سماعت کے لیے منظور کی تھی، جس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے آج صبح…

خضدار میں ٹریفک حادثہ،7 افراد جاں بحق

خضدار میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کے حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کورک کے قریب مسافر وین اور پک اپ کے درمیان تصام کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں…

ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار، ذرائع

وزارت تجارت نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی، ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر تجارت نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس میں آلو، پیاز ، ٹماٹر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا اور اس کی…

آئی ایم ایف معاہدہ بحالی سے ’ہو گا، نہیں ہو گا‘ کی تشویش دور ہو گئی: ٹاپ لائنز سیکیورٹیز

ٹاپ لائنز سیکیورٹیز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ بحال ہونے سے ’ہو گا، نہیں ہو گا‘ کی تشویش دور ہو گئی۔جاری کیے گئے اعلامیے میں ٹاپ لائنز سیکیورٹیز کی جانب سے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہونے کے معاہدے پر تبصرہ…