جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

بیٹے کی خواہشمند بی جے پی رہنما بچہ اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما اور ان کے شوہر کو بچہ اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بے جے پی رہنما وینیتا اگروال اور کرشنا موراری اگروال ایک بیٹی کے والدین ہیں جبکہ…

سندھ میں 355 ارب کی فصلوں کو نقصان پہنچا، منظور وسان

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے صوبے میں 355 ارب روپے کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں منظور وسان نے کہا کہ زرعی زمینوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہے، 2 ماہ میں کیسے فصل لگاسکیں…

ترکیہ سے 6 پروازیں امداد لے کر آچکی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ سے اب تک 6 پروازیں امداد لے کر پاکستان آچکی ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ کی بڑے پیمانے پر سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر…

امریکا: ویسٹرن اور کلارک گریبس پانی پر چلنے کی صلاحیت رکھنے والے سب سے وزنی پرندے

امریکا کے مغربی ساحلی علاقوں اور جھیلوں میں پائے جانے والے ویسٹرن اور کلارک گریبس نامی پرندے پانی پر چلنے کی صلاحیت رکھنے والے دنیا کے سب سے وزنی جانور یا پرندے کہلائے جاتے ہیں۔یہ اپنے بڑے پیروں اور تیزی سے چلنے کی وجہ سے پانی پر 20 میٹر…

آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل پانچویں روز گراوٹ

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) مسلسل پانچویں روز گراوٹ کا شکار رہا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے کم ہوئی۔  آئی ایم ایف معاہدے کے بعد آج سیشن کے آغاز پر پی ایس ایکس بینچ مارک…

ابوظبی جانے والے مسافر طیارے میں فنی خرابی، کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

لاہور سے ابوظبی جانے والے نجی ایئرلائن کے مسافر طیارے میں فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 430 نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ذرائع نے مزید کہا کہ تمام مسافروں…

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے ہمراہ پاکستان فلڈ رسپانس پلان کا اجرا کردیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے ہمراہ پاکستان فلڈ رسپانس پلان 2022 کا اجرا کردیا۔یو این ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولیان ہارنس کے ساتھ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے 35 ارب روپے متاثرہ…

پی ٹی آئی رہنما کا سیلاب متاثرین کی امداد میں کرپشن کا الزام

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے سیلاب متاثرین کی امداد میں کرپشن کا الزام عائد کر دیا۔شاندانہ گلزار نے برطانوی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ اعتماد کا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگوں کو نہیں معلوم…

شہباز گِل کی ضمانت خارج ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کی ضمانت خارج ہونے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج ظفر اقبال نے بطور ڈیوٹی جج 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔تحریری…

سیلاب کے سبب 24 گھنٹوں میں3 افراد ہلاک، PDMA سندھ

پی ڈی ایم اے سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں3 افراد سندھ میں سیلابی صورتحال کے سبب جان کی بازی ہار گئے۔پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق تینوں افراد کا تعلق دادو سے ہے اور یہ تینوں مرد ہیں۔رپورٹ…

تیل کی قیمتوں کا اعلان 31 اگست کو ہوگا، اوگرا

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں کا اعلان 31 اگست کو کیا جائے گا۔عمران غزنوی نے بتایا کہ تیل کی قیمتوں سے متعلق غلط معلومات سے اجتناب کیا جائے۔ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں پرغلط معلومات تیل سپلائی مارکیٹ…

نیشنل ٹی 20 کپ، سندھ نے سدرن پنجاب کو شکست دیدی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز ہو گیا، ایونٹ کے پہلے میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو 42 رنز سے شکست دے دی۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے میچ میں سندھ کی ٹیم سدرن پنجاب کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 147 رنز بنا…

سائنسداں جینیاتی بلیو پرنٹس کو ڈیجیٹائز کرنے میں مصروف

دنیا بھر کے سائنسداں جینیاتی بلیو پرنٹس کو ڈیجیٹائز کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے اس اقدام کا آغاز اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ انتباہ کے بعد کیا۔اقوام متحدہ کے انتباہ کے مطابق آنے والی دہائیوں میں تقریباً 10 لاکھ پودوں اور…

میہڑ کے قریب سیلابی ریلے میں مسافر کوچ الٹ گئی

انڈس ہائی وے پر میہڑ کے قریب سیلابی ریلے میں مسافر کوچ الٹ گئی، 3 مسافر بہہ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق  سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوچ میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے، دیگر کو بچا لیا گیا ہے۔…

کوئٹہ: زیارت میں مواصلاتی نظام چار روز سے منقطع، نظام زندگی درہم برہم

صوبہ بلوچستان کے علاقے زیارت میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مواصلاتی نظام منقطع ہونے سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق زیارت میں بجلی، گیس اور انٹرنیٹ سروس چار روز سے معطل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زیارت سے کوئٹہ…

شاہین شاہ آفریدی کا آج سے ری ہیب شروع ہو گا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی دبئی سے لندن پہنچ گئے، ابتدائی چیک اپ کے بعد آج ہی سے ان کا ری ہیب شروع کردیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے شاہین آفریدی کا لندن میں ری ہیب مکمل کرانے فیصلہ کیا تھا۔شاہین شاہ آفریدی کے…

دادو: قبرستان زیرِ آب، گیسٹرو سے جاں بحق نوجوان کی گھر میں تدفین

سندھ کے ضلع دادو میں سیلاب کے سبب قبرستان زیرِ آب آ گیا، جس کی وجہ سے گیسٹرو کے باعث جاں بحق ہونے والے نوجوان کی تدفین گھر کے احاطے میں ہی کر دی گئی۔دادو کے متعدد دیہاتوں میں لوگ محصور ہو گئے، قبرستان بھی زیرِ آب آگئے۔یونین کونسل…

الیکشن کمیشن پر الزامات، PTI وکیل کی استدعا منظور

الیکشن کمیشن میں عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے الزامات کے کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل کو الزامات کی کاپی اور جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مل گئی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے الزامات سے متعلق کیس کی سماعت…

ننھے بہن بھائی کے خوبصورت تاثرات کی ویڈیو وائرل

ننھی بہن کو پہلی بار چلتے ہوئے دیکھ کر بھائی کے خوبصورت تاثرات کی ایک ویڈیو ان دنوں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑا بھائی اپنی چھوٹی بہن کو…

شاہنواز دھانی کا گاؤں بھی سیلاب کی نذر

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا گاؤں بھی حالیہ سیلاب کی نذر ہو گیا۔لاڑکانہ کے گاؤں خاور خان دھانی سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی سے متعلق فیس بک پیج فورتھ پلر نے اپنی پوسٹ میں…