جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

سعودی عرب سے متاثرینِ سیلاب کیلئے امدادی سامان لیکر 9 ویں پرواز پہنچ گئی

پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی جانب سے امدادی سامان لے کر نویں ریلیف پرواز کراچی پہنچ گئی ہے۔کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر آف شاہ سلمان ریلیف کے سربراہ نے طیارے کا استقبال کیا۔اس موقع پر نیشنل…

کےالیکٹرک کے ذریعے کے ایم سی ٹیکس کی وصولی کیخلاف تحریری فیصلہ

کےالیکٹرک کے ذریعے کے ایم سی ٹیکس کی وصولی کے خلاف کیس کا سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بتایا یہ کوئی نیا ٹیکس نہیں، ایڈمنسٹریٹر کے مطابق پہلے بھی تیسرے فریق کے ذریعے ٹیکس وصولی ہوئی،…

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 6800 روپے کی کمی

سونے کی خریداری کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خبر آگئی، فی تولہ قیمت میں پونے 7 ہزار سے زائد کی کمی سامنے آئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 800 روپے سے زائد کی کمی کے بعد ایک تولہ سونا 1…

عمران خان غلطی سے علما مشائخ کانفرنس میں پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان غلطی سے علما مشائخ کانفرنس میں پہنچ گئے۔ عمران خان کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے بعد ایوان وزیراعلیٰ جانا تھا، پی ٹی آئی انتظامیہ کے ابہام کے باعث عمران خان کو علما…

معروف کاروباری سینٹر ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی

کراچی میں اولڈ سٹی ایریا کے مصروف ترین کاروباری علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر آئی ٹی کے کاروبار کے مرکز ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مختلف سینٹرز سے 6 فائر بریگیڈ اور فائر فائٹر روانہ کر دیے…

نایاب گلابی ہیرا نومبر میں نیلامی کیلئے پیش ہو گا

ایشیاء میں خوش قسمتی کی علامت سمجھا جانے والا دنیا کا خوبصورت ترین اور نایاب گلابی ہیرا رواں برس نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا، جو توقعات کے مطابق 35 ملین ڈالرز میں فروخت ہوسکے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر کے نایاب…

ڈالر کے مقابلے پاؤنڈ کی قدر میں ریکارڈ کمی

امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈالر کی مضبوطی کے سبب پاؤنڈ گراوٹ کا شکار ہے۔ ڈالر کے مقابلے پاؤنڈ کی قدر میں کمی سے تیل، گیس اور دیگر اشیاء مہنگی ہوں…

شرجیل میمن کی لندن بدتمیزی واقعے کی شدید مذمت

پی پی کے سینئر رہنما شرجیل میمن نے لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فعل ہماری ثقافت پر طمانچہ ہے اس کا کلچر عمران خان نے متعارف کرایا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل…

ایک اور آڈیو آنیوالی ہے، عمران خان کا دعویٰ

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اور آڈیو آنے والی ہے جس میں مریم نواز اپنے والد سے کہہ رہی ہیں فکر نہ کریں الیکشن کمیشن توشہ خانہ میں عمران خان کو نااہل کرنے والےہیں۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے…

میں خود ہی اپنا کیس لڑوں گا، ایاز امیر کا عدالت میں بیان

سارہ انعام (بہو) قتل کیس میں نامزد سینئر صحافی ایاز امیر نے کہا ہے کہ میں خود ہی اپنا کیس لڑوں گا۔ سارہ انعام قتل کیس میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایاز امیر  کو سینئر سول جج محمد عامر عزیز کی عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت…

بلوچستان: ضمنی بلدیاتی انتخابات، 8 وارڈز میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 4 اضلاع کی 11 یونین کونسلوں کے 65 میں سے 8 وارڈز میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔بلوچستان کے 4 اضلاع کی 11 یو سیز کے 57 وارڈز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کل ہو گی۔الیکشن کمشنر…

ایاز امیر اور شاہنواز کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

سارہ انعام قتل کیس میں نامزد سینئر صحافی ایاز امیر کا مزید ایک روزہ اور بیٹے  شاہنواز امیر کا مزید تین روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ سارہ انعام قتل کیس میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایاز امیر اور دو روزہ ریمانڈ مکمل…

کراچی کی اغواء ہوئی 12 سالہ لڑکی لودھراں سے بازیاب

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے 15 ستمبر کو اغواء ہونے والی 12 سالہ لڑکی کو پولیس نے پنجاب کے شہر لودھراں سے بازیاب کر لیا۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 35 سی سے 15 ستمبر کو لاپتہ ہونے والی 12 سالہ لڑکی کو سرجانی ٹاؤن تھانے کی…

ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم نے قومی کرکٹ ٹیم کا ایک سال میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔بھارت نے یہ اعزاز گزشتہ روز مہمان ٹیم آسٹریلیا کو ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں شکست دے کر حاصل کیا۔قومی ٹیم نے 2021 میں 20 ٹی ٹوئنٹی…

مریم اورنگزیب کا PTI مظاہرین کے سوالوں کا جواب

وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے مظاہرین کو دوستانہ ماحول میں تسلی بخش جواب دے دیا۔جہاں مریم اورنگزیب کی پی ٹی آئی کے غیر مہذب کارکنان کے ہاتھوں ہراساں ہونے کی ویڈیوز وائرل ہیں وہیں چند ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے…

میگھن مارکل پر شاہی ملازمین کو ہراساں کرنے کاسنگین الزام عائد

شاہی مصنف ویلنٹائن لو نے انکشاف کیا ہے کہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل شاہی کارکنان و ملازمین کو ہراساں کرتی تھی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کے حوالے سے شاہی مصنف ویلنٹائن لو نے اپنی آنے والی…

شیخ رشید کیخلاف لال حویلی سمیت 7 یونٹس پر قبضے کے کیس کا فیصلہ محفوظ

متروکہ وقف املاک بورڈ نے سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف لال حویلی سمیت 7 یونٹس پر قبضے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔راولپنڈی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی لال حویلی سمیت 7 اراضی یونِٹس پر قبضے سے متعلق کیس کی…

لاہور میں پاک انگلینڈ میچ، تیاریاں حتمی مرحلے میں

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے مرحلے کے میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں حتمی مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔ اسٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے جبکہ رنگ و روغن کر دیا گیا ہے۔گراؤنڈ اسٹاف نے پچز تیار کر لی ہیں،…

اسحاق ڈار پاکستان آنے کیلئے ایئر پورٹ روانہ

مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار پاکستان آنے کے لیے اپنے صاحبزادے علی ڈار کے ہمراہ لوٹن ایئر پورٹ روانہ ہو گئے۔پاکستان آنے کے لیے شہباز شریف اور اسحاق ڈار الگ الگ لوٹن ایئر پورٹ پہنچیں گے۔سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے…

ہمارا ڈیٹا خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ہمارا ڈیٹا خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے، اسے تبدیل کرنے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ سوشل میڈیا…