بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمارا ڈیٹا خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ہمارا ڈیٹا خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے، اسے تبدیل کرنے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز غصہ اور منفی جذبات کو فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غصے اور منفی جذبات کو فروغ دینے کی وجہ سے معاشروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ نفرت پر مبنی بیانات اور غلط معلومات تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.