Browsing Category
Urdunews
نائب کپتان کو دوسرے میچ میں بھی نہ کھلانے کا فیصلہ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے میچ میں نائب کپتان شان مسعود کو نہ کھلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔پاکستان ٹیم کو حتمی شکل کپتان بابر اعظم، ثقلین مشتاق…
کراچی، حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات ،جی ایچ کیو کا اسٹیٹک تعیناتی سے انکار
جی ایچ کیو نے کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات میں اسٹیٹک تعیناتی سے انکار کر دیا ہے۔وزارتِ داخلہ نے اس ضمن میں جوابی خط لکھ کر الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 15 جنوری کو حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر فوج…
شعیب ملک کو بیٹے کی یاد ستانے لگی
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کو اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی یاد ستانے لگی، بیٹے کو جلد ملنے کی نوید سنا دی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے بیٹے اور اپنی تصاویر پر…
بلوچستان: عالمی معیار کے اسکولوں کے قیام کیلئے ورکنگ پیپر تیار
بلوچستان میں دانش اسکول اور سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بلوچستان میں عالمی معیار کے اسکول کی تعمیر کے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔بلوچستان میں…
کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کو سعودی عرب میں کن پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے؟
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کرنے کے بعد ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو کچھ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جارجینا روڈریگز بھی دیگر غیر ملکی خواتین کی…
لاہور: گندم کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
لاہور میں گندم کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔مارکیٹ کے اعلامیے کے مطابق لاہور میں آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں 70 روپے فی کلو کمی آئی ہے، جس کے بعد فی کلو مرغی 504 روپے کی ہو گئی۔لاہور میں انڈوں کی قیمت میں کمی نہ ہو…
یہ کرکٹ اور سرفراز کی بحالی کا سال ہے،ڈاکٹر فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ یہ سال کرکٹ اور سرفراز کی بحالی کا سال ہے۔انہوں نے کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہرجیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر اس شہر کے لیے کام…
دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ
دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کھیل کے آغاز پر نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 2 رنز پر گرگئی، کیوی کرکٹر فن ایلن 1 رن بناکر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔میچ سے قبل نیوزی لینڈ…
کیا عمران خان اپنے دور میں مانگنے نہیں جاتے تھے، علامہ طاہر اشرفی
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ عمران خان آج کہتے ہیں شہباز شریف مانگنے گئے ہیں، کیا وہ اپنے دور میں مانگنے نہیں جاتے تھے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کے…
قومی اداروں کی توہین کیخلاف درخواست، سپریم کورٹ وکیل پر برہم
قومی اداروں کی توہین روکنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے وکیل کو مزید تیاری کی مہلت دے دی۔جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔دورانِ سماعت وکیل حیدر…
او آئی سی اجلاس میں اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے دورے کی مذمت
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے غیر معمولی اجلاس میں اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے اشتعال انگیز دورے کی مذمت کی گئی ہے اور مسئلہ فلسطین کی مرکزی اہمیت کا اعادہ کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق او آئی سی کا اجلاس سیکرٹری جنرل کی زیر…
پاکستان کو بیرونی قرض کی ادائیگیوں کے شدید خطرات کا سامنا ہے: عالمی بینک
عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مشکل معاشی حالات اور بیرونی قرض کی ادائیگیوں کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔ورلڈ بینک نے عالمی معاشی اثرات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرائن روس کی جنگ سمیت کئی وجوہات کے…
بلاول کی 8 ماہ کی کامیابیوں کا عمران کی 4 سالہ تنہائیوں سے کوئی موازنہ نہیں: شیری رحمٰن
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی 8 ماہ کی سفارتی کامیابیوں کا عمران خان کے 4 سال کی سفارتی تنہائی سے کوئی موازنہ نہیں، یہ ملک کو سفارتی دلدل میں ڈال کر گئے تھے۔سماجی رابطے کی…
خدا حافظ نہیں کہوں گا کیونکہ امید ہے واپس آؤں گا، کرسچین ٹرنر
پاکستان میں برطانیہ کےہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا ہے کہ ایمانداری سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان میرے دل میں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے واپس جانے پر دکھی ہوں۔پروگرام میں میزبان حامد…
پشاور: اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے طلباء پر پولیس کا تشدد، ویڈیو وائرل
صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے طلباء پر پولیس نے تشدد کیا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ویڈیو میں پولیس کو طلباء پر زد و کوب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ کا اس ضمن میں جاری…
ڈالر کی آج بھی اڑان
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر آج بھی اڑان بھر رہا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 227…
اتنے برے حالات بھی نہیں تھے جیسے رمیز راجہ نے کہے، خالد محمود
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ اتنے برے حالات بھی نہیں تھے جیسے رمیز راجہ نے کہے، ہر بار نئی حکومت آنے کے بعد نیا کرکٹ بورڈ کا سربراہ آنے کے خلاف ہوں۔جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں…
شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل کیلئے مکمل فٹ ہوں گے، ثمین رانا
پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے لیے شاہین شاہ آفریدی مکمل فٹ ہوں گے، ان کی قیادت میں ٹرافی کا دفاع کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ثمین رانا نے کہا کہ…
کراچی: سرجانی ٹاؤن کے گھر میں ڈکیتی، مزاحمت پر شہری قتل
کراچی غربی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ سرجانی ٹاؤن کے یارو گوٹھ میں پیش آیا، جہاں 3 ملزمان سلمان نامی شخص کے گھر میں چوری کی نیت سے داخل…
مونس الہٰی کے دوست گھر پہنچ گئے
پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کے قریبی دوست احمد فاران خان کو رات گئے دو گاڑیاں میں گھر کے باہر چھوڑ گئیں۔مونس الہٰی کے دوست احمد فاران کی واپسی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں مونس الہٰی کے دوست…