جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

ترکیہ کو زلزلے سے 84 ارب ڈالر تک کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ

ترکیہ اور شام میں زلزلہ کے بعد جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں وہیں ترکیہ میں زلزلے کے نقصانات کی لاگت پر ایک ترک کاروباری گروپ نے رپورٹ تیار کی ہے۔انقرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 84 ارب ڈالر تک ہوسکتا…

یروشلم: 90 ہزار سے زائد اسرائیلیوں کا عدالتی اصلاحات کیخلاف مظاہرہ

یروشلم میں 90 ہزار سے زائد افراد پارلیمنٹ کے باہر عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنما جان بوجھ کر ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں…

افتخار کے 6 چھکوں کو سب ہی نے انجوائے کیا، بابر اعظم

ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ افتخار احمد کے 6 چھکوں کو سب ہی نے انجوائے کیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ کراچی کنگز میں پیار ملا ایسا ہی پشاور زلمی سے بھی ملا ہے۔انہوں نے…

قوم کو 700 ارب کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم کو 700 ارب روپے کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔ ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منی بجٹ لایا جا رہا ہے، 170 ارب کے نئے ٹیکس لگائے…

پی ایس ایل 8: پہلا میچ، ملتان سلطانز کی 176 رنز کے تعاقب بیٹنگ جاری

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 12 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 99 رنز بنالیے ہیں۔ملتان سلطانز کی طرف سے شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز اوپن کی، محمد رضوان نے اس دوران اپنی نصف سنچری مکمل…

نیٹو سیکریٹری جنرل کا اتحادی ممالک کو اسلحہ کی پیداوار بڑھانے پر زور

نیٹو سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد اسلحہ کے ذخیرے میں اضافے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔نیٹو وزرائے دفاع کے دو روزہ اجلاس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین میں اسلحہ کا استعمال ہماری شرح پیداوار…

طاہر بیگ کا اپنا پہلا میچ یادگار بنانے کے عزم کا اظہار

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے طاہر بیگ نے آج کا میچ یاد گار بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔لاہور قلندرز کے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کلاس آف 22 کے پہلے کھلاڑی طاہر بیگ نے پہلی اننگز کے بعد…

بھارتی سیاستدان کا تامل باغی رہنما پربھاکرن کے زندہ ہونے کا دعویٰ

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے سیاستدان پازا نیدومرن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کا ملزم باغی تنظیم ایل ٹی ٹی ای کا سربراہ زندہ ہے۔14 سال قبل سری لنکا کی حکومت نے تامل باغیوں کے سربراہ ولوپلائی پربھاکرن کو مارنے کا اعلان کیا…

حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پوری کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔حکومت نے گیس 16 اعشاریہ 6 فیصد سے 124 فیصد تک مہنگی کردی، نئی قیمت یکم جنوری سے 30 جون 2023ء تک نافذ العمل رہیں گی۔حکومت کے گیس قیمتوں میں…

افغان عبوری حکومت میں اختلافات ہیں، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا ادارے بلوم برگ نے افغان عبوری حکومت میں اختلافات ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عبوری حکومت کے وزیر داخلہ سراج حقانی نے طالبان رہنما ہیبت اللّٰہ اخونزادہ کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان…

حیدرآباد: اسکول میں گر کر جاں بحق ہونے والی طالبہ کا پوسٹ مارٹم مکمل

حیدر آباد میں اسکول کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہونے والی طالبہ کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم میں موت اونچائی سے گر کر سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی ہے۔ذرائع سول اسپتال حیدر آباد کے مطابق احتیاطی طور پر…

روسی صدر سے سستا تیل خریدنے کے معاملات طے کر لیے تھے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ  انہوں نے روسی صدر پیوٹن سے سستا تیل خریدنے کے معاملات طے کر لیے تھے مگر جب وہ وطن واپس آئے تو آرمی چیف نے کہا یوکرین حملے پر روس کی مذمت کریں۔اپنے بیان میں عمران خان نے…

کویت میں کار حادثہ، سعودی خاندان کے 2 افراد جاں بحق

خلیجی ریاست کویت میں کار کے ایک حادثہ میں ایک سعودی خاندان کے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق سعودی عرب کے علاقے حفر الباطن گورنریٹ سے ہے۔سعودی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ اس حادثے میں 5 افراد زخمی…

فوکس صرف پی ایس ایل پر ہے، آگے کا نہیں سوچ رہا، عماد وسیم

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ فی الحال فوکس صرف پی ایس ایل پر ہے، آگے کا نہیں سوچ رہا۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عماد وسیم نے کہا کہ بابر اعظم کی کراچی کنگز کے لیے خدمات ہیں، فرنچائز…

اتنا بڑا دھماکا ہوا کسی نے آج تک استعفیٰ تک نہیں دیا، مشتاق احمد

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں دہشت گردوں کا راج ہے۔ ہمیں یہ تحفظ نہیں دے رہے، دن دیہاڑے دھماکے ہورہے ہیں، اتنا بڑا دھماکا ہوا کسی نے استعفیٰ تک نہیں دیا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار…

آئین پاکستان کو 50 سال مکمل، راجا پرویز اشرف کی حقائق سامنے لانے کی تجویز

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کو 50 سال گزر چکے، اب حقائق سامنے لانا ضروری ہے۔ایک بیان میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ یہ ضروری ہوگیا ہے کہ بتایا جائے کہ جمہوریت اور آئین پاکستان کےلیے کس نے قربانیاں…

پی ایس ایکس: کاروبار کا ملا جلا دن، انڈیکس میں 24 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 24 پوائنٹس کم ہو کر 41 ہزار 716 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 351 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازار میں آج 19 کروڑ 24 لاکھ…

جنرل باجوہ نے عمران خان کو روڈ سے اقتدار تک پہنچایا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دور حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو جنرل باجوہ نے روڈ سے اقتدار تک پہنچایا اور واپس سڑک پر چھوڑ دیا۔منصورہ ہالہ میں جیو نیوز سے…

ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہوگیا

ملک بھر میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں سونا سستا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 97 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 69…

انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 269 روپے 44 پیسے پر بند

انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 269 روپے 44 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹر بینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 16 پیسے بڑھا۔انٹر بینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر کا بھاؤ 269 روپے 28 پیسے تھا۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 273 روپے برقرار…