جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

شمالی وزیرستان: سی ٹی ڈی کی ٹیم پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 ملزمان ہلاک

شمالی وزیرستان میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، مقابلے کے دوران 7 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق میران شاہ سے بنوں ملزمان منتقل کرنے والے اسکواڈ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے،…

پنجاب پولیس کا دیگر ممالک میں روپوش اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے لائژن ونگ قائم

پنجاب پولیس نے اندرون اور بیرونِ ملک روپوش اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے لائژن ونگ قائم کر دیا۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ لائژن ونگ انٹر پول، پنجاب پولیس اور ایف آئی اے پر…

وزیرِ اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی

جماعتِ اسلامی کی جانب سے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست واپس لے لی گئی۔درخواست گزار عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہیں، اس لیے درخواست واپس لینا چاہتا…

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 6 بجے طلب کرلیا،  اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔وفاقی کابینہ آج کے اجلاس میں ای سی سی کے 10 فروری کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 9 فروری کے…

امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی اقدامات پر تنقید

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی اقدامات پر تنقید کی ہے۔انٹونی بلنکن نے خبردار کیا کہ اس قسم کے اقدامات سے فلسطینیوں کے ساتھ کشیدگی بڑھے گی۔واضح رہے کہ اتوار کو اسرائیل نے مقبوضہ…

لاہور قلندرز کا اسکواڈ ملتان سے کراچی پہنچ گیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دفاعی چیمپین لاہور قلندرز کا اسکواڈ کراچی پہنچ گیا۔لاہور قلندرز کی ٹیم کے کھلاڑی آج آرام کریں گے اور کل سے پریکٹس سیشن ہوں گے۔لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ڈاٹ بالز سے ملتان کو دباؤ میں لانے کی…

کراچی، پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایسٹ پولیس نے یونیورسٹی روڈ، صفورہ چورنگی کے قریب اور بہادر آباد میں مقابلے کے بعد 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ملیر شاہ لطیف سے پولیس نے 2…

ترکیہ اور شام میں اموات کی تعداد 37 ہزار سے زائد

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 37 ہزار سے زائد ہوگئیں ہیں۔ترکیہ کے شہر قہرمان ماراش میں زلزلے کے 183 گھنٹوں بعد 10 سالہ بچی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے بعض متاثرہ علاقوں میں پانی کی قلت،…

ڈاٹ بالز سے ملتان کو دباؤ میں لانے میں کامیاب رہے، حارث رؤف

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ڈاٹ بالز سے ملتان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی اور کامیاب رہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں فتح کے بعد ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ ملتان کا آغاز…

ترکیہ اور شام میں 50 ہزار اموات ہوچکیں، الخدمت فاؤنڈیشن

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف الخدمت فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اب تک 50 ہزار افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے…

معلوم نہیں گرائے گئے آبجیکٹ جاسوس تھے یا نہیں، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حالیہ چند روز کے دوران گرائے گئے objects جاسوسی کررہے تھے یا نہیں۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا جاسوسی کے پہلو کو رد نہیں کرسکتا۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے امریکی…

امریکا، ڈرائیور نے ٹرک راہگیروں پر چڑھادیا، 8 افراد زخمی

امریکی شہر نیویارک میں ڈرائیور نے ٹرک راہگیروں پر چڑھادیا جس سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ زخمیوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے 62 سال کے ٹرک…

ننکانہ، توہینِ مذہب کے ملزم کے قتل کا مقدمہ درج

ننکانہ میں توہینِ مذہب کے الزام میں تھانے میں بند ملزم کے قتل کا مقدمہ چوبیس گھنٹے بعد درج کرلیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ہجوم نے حوالات میں بند ملزم کو تھانے سے نکال کر قتل کردیا تھا، تھانے پر دھاوا بول کر…

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کی سماعت آج ہوگی

ارشد شریف قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سے یو اے ای اور کینیا میں تحقیقات پر رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال…

فیصل آباد: دو روز قبل خاتون اور بچی کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا ڈراپ سین

فیصل آباد میں دو روز قبل خاتون اور 8 سالہ بچی کی ذبح شدہ لاشیں ملنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔دونوں کی شناخت ماں بیٹی کے طور پر ہو گئی، پولیس کے مطابق شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل…

فرانس میں پاکستانی سفیر اور کمیونٹی کا یونیسکو میں ترک مستقل نمائندے سے اظہار یکجہتی

فرانس میں متعین پاکستانی سفیر اور کمیونٹی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مقیم  پاکستانی بدترین زلزلے سے متاثرہ اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں۔فرانس میں پاکستانی کمیونٹی اور سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے…

حیدرآباد کے نجی اسکول میں لڑکی کی موت، اسکول کی غفلت قرار

حیدرآباد کے نجی اسکول میں بچی کی مبینہ خودکشی کے  معاملے پر محکمہ تعلیم سندھ نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزیر تعلیم کو ارسال کردی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی گیلری کی دیوار پر چڑھ جاتی ہے،رپورٹ کے مطابق واقعے میں اسکول…

لیجنڈ فنکار اپنا مقام خود بناتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ضیاء محی الدین کے انتقال پر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ان کا کہنا تھا کہ فنکار کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، لیجنڈ فنکار اپنا مقام خود بناتا ہے۔ مراد علی شاہ ضیاء محی الدین کے گھر گئے اور ان کے اہل…

سندھ یکم مارچ سے گندم کی خریداری شروع کرے گا، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت

چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ سندھ میں یکم مارچ سے گندم کی خریداری شروع کی جائے گی۔چیف سیکریٹری سندھ نے دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں رمضان کے دوران 300 بچت بازار لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرائز کنٹرول ایکٹ…

امریکا: نوعمر لڑکیاں ذہنی تناؤ اور خودکشی کے خیالات سے نبرد آزما

امریکا کے مرکز برائے انسدادِ امراض (CDC) کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ملک کی نوعمر لڑکیاں ذہنی تناؤ اور مایوسی کا شکار ہیں اور انہیں خودکشی کے خیالات تواتر سے آتے ہیں۔2021 کے آخر میں سروے کےلیے ڈیٹا جمع کیا گیا تھا جس کی بنیاد پر…