جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

غلام محمود ڈوگر کے ٹرانسفر پر حکم امتناع میں 16 فروری تک توسیع

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے ٹرانسفر پر حکمِ امتناع میں 16 فروری تک توسیع کر دی۔سپریم کورٹ میں سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس اعجازالاحسن نے…

پاکستان کو اس وقت بیانیے کی نہیں پرفارمنس کی ضرورت ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت بیانیے کی نہیں پرفارمنس کی ضرورت ہے۔لاہور میں ن لیگ کی نوجوان قیادت سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ کا کوئی معاشی پلان نہیں، انہوں نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھ…

فلور ملز نے کہاں ہڑتال ختم کر دی؟

پنجاب کے ضلع سرگودھا میں فلور ملز نے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی۔فلور ملز کے صدر میاں نسیم شیخ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر کی تمام فلور ملز نے آٹے کی فراہمی شروع کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ کوٹے کے مطابق…

کراچی، جناح اسپتال سے لاپتہ ہوئی خاتون کی تلاش جاری

کراچی کے جناح اسپتال سے 9 فروری کو لاپتہ ہونے والی خاتون کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق خاتوں کے اپنی مرضی سے جانے کے کچھ شواہد ملے ہیں، وہ اسپتال سے نکل کر کہاں گئی تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون صبح 8 بج کر 40…

مقبوضہ کشمیر میں کل مکمل ہڑتال ہوگی، کُل جماعتی حریت کانفرنس

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف کل (بدھ کو) مکمل ہڑتال کی کال دے دی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کو ان کی زمینوں اور جائیدادوں…

حیدر آباد میں طالبہ نے اسکول میں خودکشی کیوں کی؟ تحقیقاتی ٹیم قائم

حیدر آباد کے نجی اسکول میں طالبہ کی موت کے واقعے پر پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی ہے، تحقیقات کے لیے اے ایس پی علینہ راجپر کی سربراہی میں ٹیم بنا دی گئی ہے۔ایس ایس پی کے مطابق…

خواہش ہے فیلڈنگ سے میچز میں فرق ڈالیں: اظہر محمود

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جس برانڈ کی کرکٹ کھیلتی ہے وہ اسے دوسروں سے بہتر بناتی ہے، پی ایس ایل 8 میں ہر ٹیم اچھی ہے، خواہش ہے کہ فیلڈنگ سے میچز میں فرق ڈالیں۔’جیو نیوز‘…

شمالی وزیرستان: سی ٹی ڈی کی ٹیم پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 ملزمان ہلاک

شمالی وزیرستان میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، مقابلے کے دوران 7 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق میران شاہ سے بنوں ملزمان منتقل کرنے والے اسکواڈ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے،…

پنجاب پولیس کا دیگر ممالک میں روپوش اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے لائژن ونگ قائم

پنجاب پولیس نے اندرون اور بیرونِ ملک روپوش اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے لائژن ونگ قائم کر دیا۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ لائژن ونگ انٹر پول، پنجاب پولیس اور ایف آئی اے پر…

وزیرِ اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی

جماعتِ اسلامی کی جانب سے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست واپس لے لی گئی۔درخواست گزار عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہیں، اس لیے درخواست واپس لینا چاہتا…

پی ایس ایل 8: جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کراچی پہنچ گئے

پاکستان سُپر لیگ (ایچ بی ایل پی ایس ایل) کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔جنوبی افریقا کے کرکٹر عمران طاہر بھی کراچی پہنچ گئے، وہ کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 کے آج دوسرے میچ…

اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی درخواست، اسپیشل پراسیکیوٹر کی مہلت کی استدعا منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کے ٹرائل سے متعلق اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی مہلت کی استدعا منظور کر لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر…

خارجہ پالیسی ملکی مفاد کے مطابق مرتب کرتے ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی ملکی مفاد کے مطابق مرتب کرتے ہیں۔بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مؤقف پر پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ…

پشاور پولیس لائنز میں پارکنگ کیلئے کارڈ اور اسٹیکر ضروری

پشاور پولیس لائنز میں پارکنگ کارڈ اور اسٹیکر کے اجراء کے لیے ڈیٹا طلب کر لیا گیا۔اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ پولیس ہیڈکوارٹرز کی جانب سے متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔مراسلے میں گاڑیوں کے پارکنگ کارڈ اور اسٹیکر کے اجراء کے لیے…

لاہور ماسٹر پلان 2050ء کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم میں توسیع

لاہور ہائی کورٹ نے ماسٹر پلان 2050ء کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم میں توسیع کر دی۔لاہور ہائی کورٹ میں لاہور ماسٹر پلان 2050ء کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش…

یوتھ چارٹر کی تیاری پر ن لیگ کا اجلاس آج ہو گا: مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے پارٹی کے نوجوان رہنماؤں کا اجلاس آج ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہو گا جس میں یوتھ چارٹر کی تیاری پر تجاویز لی جائیں گی۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے…

پاکستان کا میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فسکل پالیسی کا مسودہ آئی ایم ایف کے حوالے

پاکستان نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فسکل پالیسی کا مسودہ آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے مسودے کا جائزہ لینے کے بعد مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا۔اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ورچوئل…

اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرا دیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کروا دیا۔ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے حلقے میں…

اٹارنی جنرل کے وزیرِ قانون کو خط پر سینیٹ میں ہنگامہ

اٹارنی جنرل شہزاد عطاء الہٰی کی جانب سے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کو لکھے گئے خط پر سینیٹ میں ہنگامہ ہو گیا۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے اٹارنی جنرل کے…

ڈالر آج مزید سستا ہونے لگا

امریکی ڈالر مزید سستا ہونے کی جانب گامزن ہے جس کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر آج مزید سستا ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 44 پیسے سستا ہونے کے بعد 268 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ…