Browsing Category
Urdunews
ناظم آباد میں بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج
کراچی میں ناظم آباد نمبر 2 پر ناظم آباد اور اورنگ آباد کے رہائشیوں نے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف کئی گھنٹے تک خواتین اور بچوں سمیت احتجاج کیا، احتجاج کے باعث سائٹ ایریا سے ناظم آباد آنے اور جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق…
امریکا، اوہائیو کے میٹلز پلانٹ میں دھماکا، متعدد افراد زخمی
امریکی ریاست اوہائیو کے میٹلز پلانٹ میں دھماکے سے دھاتی ذرات اور پتھر قریبی عمارتوں پر جاگرے۔ذرائع کے مطابق میٹلز پلانٹ کے دھماکے میں کم سے کم 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دھماکے کے بعد دھوئیں کے بادل آسمان پر میلوں دور سے دیکھے…
لاہور، کانسٹیبل PTI کارکنوں کے مبینہ تشدد کا شکار، درخواست جمع
عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر کارکنوں کا پولیس اہلکار پر مبینہ تشدد، کانسٹیبل نے درخواست جمع کرادی۔پولیس کے مطابق فلائنگ اسکواڈ کے کانسٹیبل جہانزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مبینہ تشدد کا شکار ہونے کی تھانہ ریس کورس میں…
خاتون خودکش بمبار عوام میں تباہی مچا سکتی تھی، ضیاء لانگو
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو امن مہیا کرنا حکومت بلوچستان اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین خود کش بمبار سے تباہی پبلک میں یا سیکورٹی فورسز پر بھی ہو سکتی تھی، ہمیں خواتین کو…
کراچی پولیس آفس کو آج فعال کردیا جائے گا، آئی جی سندھ
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی پولیس آفس کو آج فعال کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شواہد اکٹھے کرنے کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا، کے پی او کے بیشتر سیکشن آج سے فعال ہوں گے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس کی…
’گبرئیل‘ سے متاثرہ علاقوں میں 5 ہزار افراد تاحال لاپتہ
نیوزی لینڈ میں سمندری طوفان ’گبرئیل‘ کے بعد متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششیں جاری ہیں، نارتھ آئی لینڈ میں مزید دو لاشیں ملنے کے بعد اموات کی تعداد 11 ہوگئی۔سمندری طوفان’ گبرئیل‘ سے متاثرہ علاقوں میں5 ہزار افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ 62…
کرکٹ میری زندگی ہے، اس کی وجہ سے ہی سب کچھ ہوں، وہاب ریاض
پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ کرکٹ میری زندگی ہے، اس کی وجہ سے ہی سب کچھ ہوں۔کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہم پلان کے مطابق کھیلے اور کامیابی حاصل کی۔انہوں…
عمران خان کی سری نگر ہائی وے بلاک کرنے کے کیس میں حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سری نگر ہائی وے بلاک کرنے کے کیس میں حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سید شہباز علی رضوی پر مشتمل بینچ نے ایک صفحے کا فیصلہ…
پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے ہرادیا
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 9ویں میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف پشاور…
شامی صدر بشار الاسد کا دورہ عمان، سلطان ہیثم سے مسقط میں ملاقات
شام کے صدر بشار الاسد سرکاری دورے پر سلطنت عمان پہنچ گئے۔ مسقط سے عرب میڈیا کے مطابق سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے شامی صدر کا مسقط ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر سلطنت عمان اور شام کے قومی ترانے بجائے گئے۔ شام کے…
امریکی کوششیں رنگ لے آئیں، اسرائیل کا مغربی کنارے پر آبادکاری روکنے کا فیصلہ
اسرائیل نے اگلے 6 ماہ تک مغربی کنارے پر مزید آبادکاری روکنے کے متعلق امریکا کو آگاہ کر دیا۔یہ بات وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل مغربی…
مردم شماری پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی، متنازع نہیں بننےدیں گے، نعیم الظفر
ساتویں مردم و خانہ شماری سے متعلق خود شماری پورٹل کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق بھی شریک تھے۔ اس موقع پر چیف شماریات نعیم الظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری پر تمام اسٹیک ہولڈرز…
ٹی ٹی پی سے دوستی رکھنے والا پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سے دوستی رکھنے والا ملک پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا۔جرمن میڈیا کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو پاکستان میں سیکیورٹی رسک…
صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جا سکتی ہے، رانا ثناء اللّٰہ
حکومت نے صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا عندیہ دے دیا۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جا سکتی ہے، صدر کے خلاف مواخذے کا فیصلہ اتحادی حکومت کے پارٹی سربراہ کریں گے۔ …
لاہور قلندرز کے لیام ڈاسن انجری کا شکار ہوکر پی ایس ایل سے باہر
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مداحوں کےلیے بری خبر آگئی۔لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر لیام ڈاسن انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر دلبر حسین…
ہم نے کوشش پوری کی مگر کامیابی نہیں مل سکی، محمد حسنین
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا ہے کہ کرکٹ میں ہار جیت ہوتی ہے، ہم نے کوشش پوری کی مگر کامیابی نہیں مل سکی۔کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حسنین کا کہنا تھا کہ شروع میں وکٹیں گریں لیکن…
پشاور: نگراں کابینہ میں شامل مشیر کا شناختی کارڈ پر ہری پور کا پتا درج کروانے کا انکشاف
خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ میں شامل مشیر کا شناختی کارڈ پر ہری پور کا پتہ درج کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔نگراں وزیر اعلیٰ کے مشیر جرار حسین نے 26 جنوری کو نیا شناختی کارڈ بنوایا، شناختی کارڈ میں اسلام آباد کے ساتھ موجودہ پتہ ہری پور درج…
شدید دھند، پنجاب میں موٹرویز کئی مقامات پر بند
پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کئی مقامات سے بند کردی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کردی گئی ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 4، فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک…
نقیب اللّٰہ قتل کیس: راؤ انوار کی بریت کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست
نقیب اللّٰہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔نقیب اللّٰہ قتل کیس میں سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ…
بھارت میں غیرقانونی داخلے پر گرفتار پاکستانی لڑکی رہائی کے بعد وطن پہنچ گئی
بھارت میں غیر قانونی طور پر داخلے کے الزام میں گرفتار پاکستانی لڑکی اقراء جیوانی کو رہائی مل گئی، وہ پاکستان واپس پہنچ گئی۔حیدرآباد کی رہائشی اقراء کو اتوار کے روز واہگہ بارڈر پر پاکستانی فورسز کے حوالے کیا گیا۔اقراء جیوانی پاکستانی شہر…