جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

پنجاب: مزید 39 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ڈینگی کے مزید 39 نئے کیسز سامنے آ گئے۔پنجاب کے محکمۂ صحت کی جانب سے پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تازہ ترین صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14ہزار…

کراچی: آغا سراج درانی کی شاہد خاقان عباسی سے عدالت میں ملاقات

سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سے کراچی کی احتساب عدالت میں ملاقات کی ہے۔اس موقع پر آغا سراج درانی نے شاہد خاقان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو سندھ آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی…

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس کے ملزم سابق پولیس اہلکار سندھ ہائیکورٹ میں پیش

میر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس کے ملزم سابق پولیس اہلکار گلزار خان، احمد خان اور دیگر سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے۔سندھ ہائی کورٹ میں مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلوں کی سماعت پر سابق پولیس افسر واجد درانی بھی عدالت میں…

ایپ پلے اسٹور سے ہٹانے پر گوگل ’مجرم‘ قرار

کیلیفورنیا کی عدالت نے 3 سالہ قانونی جنگ کے بعد فورٹنائٹ بنانے والی کمپنی ایپک گیمز اور دیگر پبلشرز کو ایپ اسٹور سے ہٹانے پر دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔کیلیفورنیا کی عدالت کا کہنا ہے کہ گوگل نے فورٹنائٹ بنانے والی…

آزاد کشمیر، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف آج بھی احتجاج جاری

آزاد جموں کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج بھی احتجاج جاری ہے۔منقسم کشمیری خاندانوں کے افراد نے شہر میں آزادی چوک پر دھرنا دیا ہوا ہے۔آزاد جموں کشمیر اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر بھی دھرنے…

پنجاب: سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کی حتمی میرٹ لسٹ جاری

صوبۂ پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کی حتمی میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی نے میرٹ لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے، جو 4485 امیدواروں پر مشتمل…

امن و امان کی صورتحال کے باعث انتخابات میں تاخیر نہیں ہو گی: فواد حسن فواد

نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال کے باعث انتخابات میں تاخیر نہیں ہو گی۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے ملتوی ہونے کی قیاس آرائیاں درست نہیں، کوئی ایسا ابہام نہیں کہ…

پیرس: کھوئی ہوئی 8 لاکھ ڈالرز کی انگوٹھی ویکیوم کلینر سے مل گئی

پیرس کے ہوٹل کے کمرے میں کھوئی ہوئی 8 لاکھ ڈالرز کی انگوٹھی ویکیوم کلینر سے مل گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کے معروف ہوٹل میں مقیم ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک کاروباری خاتون کی قیمتی انگوٹھی کھو گئی۔خاتون نے ہوٹل کے اسٹاف…

بلاول کا ڈی آئی خان واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اے پی ایس کے شہداء کو بتایا جائے کہ…

سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی سے متعلق تمام درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے آرٹیکل 62 ون ایف سے متعلق تمام درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے تاحیات نااہلی میں مدت سے متعلق میر بادشاہ قیصرانی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔حکم نامے کے مطابق نااہلی کی مدت…

افغانستان سے جدید امریکی اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے جدید امریکی اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر ٹرمینل پر کسٹم اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان آنے والی گاڑی سے امریکی ہتھیار برآمد کر…

شمالی غزہ میں مزید 8 اسرائیلی فوجی ہلاک

شمالی غزہ میں جھڑپوں میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے مزید 8 فوجی ہلاک ہو گئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک فوجیوں میں لیفٹیننٹ کرنل، میجر اور کیپٹن بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں جھڑپوں میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد…

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا مختصر تحریری فیصلہ ایک صفحے پر مشتمل ہے جسے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور…

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بلندی، انڈیکس 67 ہزار کی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج ریکارڈ بلندی پر ہے، 100 انڈیکس آج 67 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔100انڈیکس 576 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 67 ہزار 3 پر آ گیا۔آج صبح کاروبار کے دوران انڈیکس 67 ہزار 93 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز…

کراچی: 19 سال کا لڑکا گاڑی سمیت اغواء

کراچی کے علاقے احسن آباد میں 19 سال کے لڑکا کو گاڑی سمیت اغواء کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کار فیملی کو گاڑی سے اتار کر نوجوان کو اپنے ساتھ لے گئے، متاثرہ خاندان کے لوگوں نے آن لائن پلاٹ بیچنے کا اشتہار دیا تھا۔پولیس…

بانیٔ پی ٹی آئی کیخلاف اڈیالہ جیل میں آج 3 کیسز کی سماعت مقرر

اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف 3 کیسز کی سماعت مقرر کی گئی ہے۔سائفر کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کریں گے۔سائفر کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کی جائے…

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہوگا۔آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس…

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر او آئی سی کا اظہارِ تشویش

اسلامی تعاون کی تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے 11 دسمبر کے فیصلے پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔سیکریٹری جنرل او آئی سی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھنے پر بھارتی سپریم کورٹ…

کرکٹ آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کے حوالے سے کیا کہا؟

کرکٹ آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کھلاڑیوں کی ذاتی رائے کے اظہار کی حمایت کرتے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ لیکن اس حوالے سے آئی سی سی کے قوانین موجود ہیں، یہ قوانین ذاتی پیغامات کے اظہار سے…

امریکا نے یوکرین کی مزید اقتصادی مدد دینے سے ہاتھ کھینچ لیا

امریکا نے یوکرین کو مزید اقتصادی مدد دینے سے ہاتھ کھینچ لیا۔امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرین کو مزید اضافی امداد نہیں دے سکتے، یوکرین کو جہاں تک ممکن ہوا اہم اسلحہ اور سامان ضرور دیں گے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کی مدد…