جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بلاول کا ڈی آئی خان واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اے پی ایس کے شہداء کو بتایا جائے کہ ان کے خون کا سودا کس نے کیا؟ جس طریقے سے دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ افسوس کی بات ہے، ہم سب نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کئی قربانیاں دیں۔

بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا ہے کہ کے پی کے لوگوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، عوام کو اعتماد میں لیے بغیر دہشت گردوں سے بات چیت شروع کی گئی۔

سابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ سنگین دہشت گردی میں ملوث افراد کو جیل سے نکالا گیا، افغان جیلوں میں پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے والوں کو طالبان حکومت نے جیل سے نکالا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان حکومت نے اس اقدام کو روکنے کی کوشش بھی نہیں کی، گزشتہ روز کا واقعہ اس بات کی مثال ہے کہ ہم نے کس قسم کا امن قائم کیا ہے، ایک غلط فیصلے کی وجہ سے پاکستان سالوں پیچھے چلا گیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کررہے ہیں

جس طریقے سے دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے، یہ افسوس کی بات ہے، بلاول

ہم سب نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کئی قربانیاں دیں، بلاول

کےپی کے لوگوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، بلاول

عوام کو اعتماد میں لیے بغیر دہشت گردوں سے بات چیت شروع کی گئی، بلاول

سنگین دہشت گردی میں ملوث افراد کو جیلوں سے نکالا گیا، بلاول

افغان جیلوں میں پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے والوں کو طالبان حکومت نے جیل سے نکالا، بلاول

پاکستان حکومت نے اس اقدام کو روکنے کی کوشش بھی نہیں کی، بلاول

کل کا واقعہ اس بات کی مثال ہے کہ ہم نے کس قسم کا امن قائم کیا ہے، بلاول

ایک غلط فیصلے کی وجہ سے پاکستان سالوں پیچھے چلا گیا، بلاول

کل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، بلاول

اے پی ایس کے شہدا کو بتایا جائے کہ ان کے خون کا سودا کس نے کیا، بلاول

صدارتی ریفرنس کے زریعے قائد عوام کو انصاف دلائیں گے، بلاول

یہ ایک موقع ہے کہ ہم پاکستان کو بحران سے نکالیں، بلاول

پاکستان میں بہت وزیراعظم رہے، لیکن آئین کا بانی صرف ایک تھا، بلاول

یہ وہی وزیراعظم تھا جس نے پوری مسلم امہ کو اکھٹا کیا، بلاول

جو بھی قائد عوام کے خلاف فیصلے میں ملوث تھا، سب حادثوں کا شکار ہوئے، بلاول

یہ ایک موقعہ ہے کہ ڈکٹیشن کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند کردیں، بلاول

دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے نے پاکستان کو 10 سال پیچھے دھکیلا، بلاول بھٹو

اے پی ایس کے شہدا کو بتایا جائے کہ ان کے خون پر سودا کس نے اور کیسے کیا، بلاول بھٹو

شہید بھٹو کے قتل میں ملوث ججوں، وکلاء اور سیاست دانوں کو بے نقاب کیا جائے، بلاول بھٹو

افغانستان میں حکومت تبدیلی کےوقت وہاں بہت سے قیدی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث تھے،بلاول

قتل کا انصاف مانگنا ہر کسی کا آئینی حق ہے، بلاول بھٹو زرداری

شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بتایا گیا تھا کہ آپ کو ہولناک مثال بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

پشاور: بھٹو شہید نے پوری مسلم دنیا کی قیادت کی، بلاول بھٹو

شہید بھٹو نےمسلم حکمرانوں کو تیل بطور ہتھیار استعمال کرنے کا کہا، بلاول بھٹو

پشاور: اس وقت کے امریکا مخالف مسلم حکمرانوں کو ختم کیا گیا، بلاول بھٹو

ججوں کو ڈکٹیشن دینےکا دروازہ بند کر دیا جائے تو انصاف سب کو مل سکتا ہے ، بلاول بھٹو 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.