جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ سے اظہار یکجہتی پر حماس کا پاکستان کا شکریہ

حماس کا کہنا ہے کہ ہم فلسطینی عوام، غزہ کے لوگوں کے ساتھ مثالی اظہار یکجہتی پر پاکستان،کویت،اردن کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یمن، انڈونیشیا، ملائیشیا و دیگر عرب اور اسلامی ممالک کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

دنیا بھر کے آزاد لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے غزہ کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

حماس نے کہا کہ وہ غزہ پر اسرائیلی جنگ کو روکنے کے اسپین، آئرلینڈ، بیلجیم،مالٹا کے وزرائے اعظم کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عالمی کوششوں کو جاری رکھنے کے اقدامات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.