Browsing Category
Urdunews
بھارتی سپریم کورٹ مودی کورٹ بن گئی: انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم
انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ مودی کورٹ بن چکی ہے، افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے محترم برادر مسلم ممالک مودی کو ایوارڈ سے نواز رہے ہیں۔انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی جس…
سائفر کیس میں خان صاحب کو سزائے موت ہو سکتی ہے: علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ لو کا پیغام باجوہ کو بھجوایا گیا تھا، سائفر کیس میں خان صاحب کو سزائے موت ہو سکتی ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ کمرۂ عدالت میں ڈبے بنا دیے گئے،…
لاپتہ سابق ایم پی اے چوہدری ارشد کی 19 دسمبر تک بازیابی کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔لاپتہ سابق پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری ارشد کی بازیابی کے لیے گجرات سے ان کی بہن رشید بیگم نے عدالت میں درخواست دائر کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا…
پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کیلئے 36 لاکھ روپے کا انعام
وہیل چیئر ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے لیے 36 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے ایشیاء کپ کی فاتح وہیل چیئر ٹیم کو 36 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا۔اس موقع پر…
9 رکنی منشیات کے اسمگلرز کا گروہ کوٹ مومن سے گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے 4 خواتین سمیت 9 رکنی منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کو کوٹ مومن سے گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔بین الصوبائی اسمگلنگ گروہ خواتین کے ذریعے پنجاب کے…
اسی ہفتے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کروں گا: وکیل لطیف کھوسہ
سینئر وکیل و سیاست داں لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا تھا کہ میں پیپلز پارٹی میں ہوں، اسی ہفتے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کروں گا۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ اپنے اور اعتزاز احسن کے بارے میں آصف…
انتقام نہیں چاہتا، حساب لینا تو بنتا ہے: نواز شریف
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ انتقام نہیں چاہتا، حساب لینا تو بنتا ہے۔مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج جھوٹ ہوا میں اڑ گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف مقدمات میں جان نہیں تھی،…
الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں کہ وہ جیلوں میں جائے: گوہر خان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ جیلوں میں جائے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں، ان کا کام الیکشن کرانا…
جو عمل کیا وہ غیر سیاسی ہے: عثمان خواجہ
آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ فلسطین سے اظہارِ یک جہتی کے عمل پر ڈٹ گئے۔ایک ویڈیو بیان میں عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ جو عمل کیا وہ غیر سیاسی ہے، کیا آزادی سب کے لیے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے مسلمان، یہودی اور ہندو سب کی جانیں برابر…
سربراہ فیض آباد دھرنا کمیشن و ممبر کیلئے 76 لاکھ روپے کی منظوری کا امکان
سربراہ فیض آباد دھرنا کمیشن اور ایک ممبر کے لیے 76 لاکھ روپے اجراء کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ کی سمری پر اقتصادی رابطہ کمیٹی رقم جاری کرنے کی آج منظوری دے گی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ دھرنا…
ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ڈی سی اور اے ڈی سیز کو ذمے داریاں سونپی ہیں۔الیکشن کمیشن نے…
دوسرے صوبوں سے پولیو منتقل ہونے کا خدشہ ہے: سربراہ پنجاب انسداد پولیو پروگرام
سربراہ پنجاب انسداد پولیو پروگرام خضر افضال کا کہنا ہے کہ دوسرے صوبوں سے متصل پنجاب کے اضلاع میں پولیو منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔خضر افضال نے اپنی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس کو آگاہ کیا کہ پاکستان بھر سے 6 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ اُنہوں نے…
بانیٔ پی ٹی آئی و شاہ محمود کیخلاف چارج شیٹ کیا ہے؟
سائفر کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی چارج شیٹ سامنے آ گئی۔ایف آئی اے چارج شیٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف 15 اگست کو سائفر کیس کا مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان خفیہ دستاویزات کی معلومات…
پاکستان اور گیمبیا میں سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری
پاکستان اور گیمبیا کے درمیان خارجہ لیول پر سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری دے دی گئی۔یہ منظوری نگراں وفاقی کابینہ کے وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت اجلاس میں دی گئی جس میں 12 نکاتی ایجنڈا بھی پیش کیا گیا۔ذرائع کے…
مرتضیٰ بھٹو قتل کیس کے ملزم سابق پولیس اہلکار سندھ ہائیکورٹ میں پیش
میر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس کے ملزم سابق پولیس اہلکار گلزار خان، احمد خان اور دیگر سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے۔سندھ ہائی کورٹ میں مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلوں کی سماعت پر سابق پولیس افسر واجد درانی بھی عدالت میں…
ایپ پلے اسٹور سے ہٹانے پر گوگل ’مجرم‘ قرار
کیلیفورنیا کی عدالت نے 3 سالہ قانونی جنگ کے بعد فورٹنائٹ بنانے والی کمپنی ایپک گیمز اور دیگر پبلشرز کو ایپ اسٹور سے ہٹانے پر دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔کیلیفورنیا کی عدالت کا کہنا ہے کہ گوگل نے فورٹنائٹ بنانے والی…
آزاد کشمیر، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف آج بھی احتجاج جاری
آزاد جموں کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج بھی احتجاج جاری ہے۔منقسم کشمیری خاندانوں کے افراد نے شہر میں آزادی چوک پر دھرنا دیا ہوا ہے۔آزاد جموں کشمیر اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر بھی دھرنے…
پنجاب: سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کی حتمی میرٹ لسٹ جاری
صوبۂ پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کی حتمی میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی نے میرٹ لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے، جو 4485 امیدواروں پر مشتمل…
امن و امان کی صورتحال کے باعث انتخابات میں تاخیر نہیں ہو گی: فواد حسن فواد
نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال کے باعث انتخابات میں تاخیر نہیں ہو گی۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے ملتوی ہونے کی قیاس آرائیاں درست نہیں، کوئی ایسا ابہام نہیں کہ…
پیرس: کھوئی ہوئی 8 لاکھ ڈالرز کی انگوٹھی ویکیوم کلینر سے مل گئی
پیرس کے ہوٹل کے کمرے میں کھوئی ہوئی 8 لاکھ ڈالرز کی انگوٹھی ویکیوم کلینر سے مل گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کے معروف ہوٹل میں مقیم ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک کاروباری خاتون کی قیمتی انگوٹھی کھو گئی۔خاتون نے ہوٹل کے اسٹاف…