جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

لندن ہائی کمیشن میں یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ہائی کمیشن حکام نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے کہا کہ پاکستان معاشی مشکلات…

عمران خان پولیس والوں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں اور سیکیورٹی بھی مانگ رہے ہیں، محسن نقوی

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عمران خان پولیس والوں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں اور سیکیورٹی بھی مانگ رہے ہیں، الزام کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنا دیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان…

جاپان: صائمہ کامران کے تیسرے شعری مجموعے کی تقریبِ اجراء

معروف شاعرہ صائمہ کامران کے تیسرے شعری مجموعے کی اوساکا یونیورسٹی جاپان میں تقریبِ اجراء منعقد ہوئی۔اوساکا یونیورسٹی جاپان میں اردو کے استاد پروفیسر میا موتو تاکاشی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔یونیورسٹی میں شعبۂ اردو کے صدر نشین اور…

والدین کی موجودگی میں ستارۂ امتیاز ملنا بہت بڑا اعزاز ہے: بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ستارۂ امتیاز حاصل کرنے کو اعزاز قرار دے دیا۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا ہے کہ والدہ اور والد کی موجودگی میں ستارۂ امتیاز حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔بابر اعظم نے لکھا ہے کہ یہ ایوارڈ میرے…

کراچی: بارش میں خواتین کیلئے مخصوص پنک بس کو حادثہ

کراچی میں شارعِ فیصل پر خواتین کے لیے مخصوص پنک بس کو بارش کے دوران حادثے کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم تمام مسافر خواتین محفوظ رہیں۔ پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے علاقے میں میری ویڈر ٹاور سے ماڈل…

پنجاب میں انتخابات ملتوی، سپریم کورٹ بار کی شدید مذمت

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پنجاب میں انتخابات اکتوبر تک ملتوی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام آئینی اداروں سے آئین کے تحفظ کا مطالبہ کر دیا۔اعلامیے میں سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کر کے آئین…

جھوٹ، نفرت، فسادی سیاست کا ملک میں کوئی مستقبل نہیں: حمزہ شہباز

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جھوٹ، نفرت اور فسادی سیاست کا اس ملک میں کوئی مستقبل نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 23 مارچ کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آج کے دن…

امریکی جنگی جہاز کو خبردار کر کے ساؤتھ چائنا سی سے بھگا دیا، چینی فوج

چینی فوج نے الزام لگایا ہے کہ امریکی جنگی جہاز غیرقانونی طور پر ساؤتھ چائنا سی میں داخل ہوا، جسے چینی افواج نے خبردار کر کے بھگا دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی فوج نے کہا کہ امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر چین کے علاقائی پانیوں…

1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کر دیے: اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 15 روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کر دیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی میں 3 ماہ کے دوران 970 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے گئے، جن کی کٹ آف ایلڈ 1 فیصد بڑھ کر 21.99 فیصد رہی۔اسٹیٹ…

پنجاب کے الیکشن ملتوی ہونے پر کون خوش، کون ناراض؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے الیکشن ملتوی کرنے پر حکومت کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس عمل پر ناراض ہیں جنہوں نے احتجاج کا عندیہ دے دیا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے…

مختلف ممالک میں رمضان سے جڑی روایات

دنیا بھر کے مختلف اسلامی ممالک میں ماہِ رمضان کی مختلف اسلامی روایات عرصۂ قدیم سے چلی آ رہی ہیں۔کچھ روایات آج بھی ان ممالک میں اسی طرح زندہ ہیں جیسے قدیم دور میں ہوا کرتی تھیں تاہم کچھ روایات وقت کے ساتھ ساتھ دم توڑتی جا رہی ہیں۔دنیا…

کیا عمران خان کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے احاطے میں ہے؟ شیری رحمٰن

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ کیا عمران خان کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے احاطے میں ہے؟ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ کیا ریلیوں اور جلسوں میں عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ…

کراچی ایئرپورٹ پر جدید فیشل ریکیگنیشن نظام فعال

کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید فیشل ریکیگنیشن (چہرے کی شناخت) نظام (ایف آر ایس) فعال کر دیا گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کو ایف آر ایس کنٹرول روم میں ان کی ذمے داری سونپ دی گئی۔نگرانی کے مقاصد کے لیے…

یومِ پاکستان پر پیغام میں شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ پاکستان کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ ہمیں اس مقصد کی یاد دلاتا ہے جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان…

کراچی ایئرپورٹ پر تمام ایوی ایشن کمپنیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت

کراچی میں ایئر پورٹ پر بارش کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایوی ایشن کمپنیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔سی اے اے کے ذرائع کے مطابق بارش کے سبب چھوٹے طیاروں کو اڑنے سے روک دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بارش کے دوران سیسنا جیسے…

ملتان سلطانز کے منیجر پر 1 میچ کی پابندی

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے منیجر پر 1 میچ کی پابندی لگا دی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق منیجر حیدر اظہر نے کوڈ آف کنڈکٹ لیول تھری کی خلاف ورزی کی۔پی سی بی کے مطابق حیدر اظہر فائنل میچ کے اختتام پر فیلڈ امپائرز کے ساتھ بحث…

کوہاٹ: نمائندۂ ’جیو نیوز‘ یاسر شاہ کے گھر پر حملے کا مقدمہ درج

کوہاٹ میں ’جیو نیوز‘ کے نمائندے اور سینئر صحافی یاسر شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کے حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔حملے کا سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔مقدمے کے اندراج کے بعد محکمۂ انسدادِ دہشت گردی نے ملزمان…

حسان نیازی کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ مرید عباس نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حسان نیازی کے مزید ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش…

امارات میں یومِ پاکستان کی پروقار تقریبات

یومِ پاکستان کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ابوظبی میں پاکستانی سفارت خانے میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔دبئی میں پاکستان قونصلیٹ میں…

مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈاکٹر سیف الرحمٰن

ایڈمینسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔یومِ پاکستان کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کی متعدد سڑکیں استرکاری کے…