جمعرات یکم رمضان المبارک 1444ھ23؍مارچ2023 ء

پنجاب میں انتخابات ملتوی، سپریم کورٹ بار کی شدید مذمت

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پنجاب میں انتخابات اکتوبر تک ملتوی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام آئینی اداروں سے آئین کے تحفظ کا مطالبہ کر دیا۔

اعلامیے میں سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کر کے آئین منسوخ کر دیا۔

سپریم کورٹ بار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی بھی صورت انتخابات کی تاریخ تبدیل نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح تھا کہ انتخابات 90 دنوں میں کروانے لازم ہیں۔

اعلامیے میں سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی مینڈیٹ اورسپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آئین و سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی، آئین کے تحت نگراں حکومت بھی 90 دن سے زیادہ قائم نہیں رہ سکتی۔

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اس طرح آئین کی کھلی خلاف ورزی ملک میں انتشار پھیلائے گی، تمام آئینی ادارے آئین منسوخ نہ کرنے کے لیے جامع اقدامات کریں۔۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.