Browsing Category
Urdunews
ان لوگوں پر حیران ہوں جنہوں نے عمران خان کو لیڈر مانا ہوا ہے، سعد رفیق
وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک آدمی کے حکم پر دو صوبائی اسمبلیاں توڑدی گئیں، ان لوگوں پر حیران ہوں جنہوں نے عمران خان کو لیڈر مانا ہوا ہے۔لاہور کے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ 3 ایئر…
بورے والا: مبینہ پولیس مقابلوں میں مزید 2 ڈاکو ہلاک
ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں مبینہ پولیس مقابلوں میں مزید 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ تھانہ فتح شاہ کے گاؤں 325 ای بی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ تھانہ صدر پولیس کی حدود 515 ای بی میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک…
شمالی کوریا کا مزید بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ دونوں میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرے،…
32 برسوں سے مفت روٹیاں تقسیم کرنے والے پاکستانی نانبائی کے سعودیہ میں چرچے
سعودی عرب کے شہر حائل میں گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے ہر سال باقاعدگی سے رمضان المبارک میں مفت روٹیاں تقسیم کرنے والا شخص ایک پاکستانی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق ایک پاکستانی نانبائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ وہ…
حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت نے حسان نیازی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے ان کو والد اور اہل خانہ سے…
عمران خان نے رانا ثناءاللّٰہ کیخلاف درخواست دائر کر دی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کے انٹرویو کا معاملہ بھی اٹھا دیا گیا۔عمران خان نے رانا ثناء اللّٰہ کے بیان سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔سابق…
انتخابات کے التواء کیخلاف کیس، پی ٹی آئی کے وکیل کے دلائل
سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے ۔جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین…
محکمہ بورڈز و جامعات میں دوسرے محکموں سے آئے افسران کی تعیناتیاں
سندھ حکومت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تقرری کے منتظر گریڈ 18 کے افسر عبدالفتح ھولیو کو محکمہ بورڈز و جامعات میں 19 گریڈ میں ایڈیشنل سکریٹری تعینات کردیا ہے۔ چیف سکریٹری سندھ سہیل راجپوت نے تقرری کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری…
سعودی اور ایرانی وزراء خارجہ کا ماہ رمضان میں ہی ملاقات پر اتفاق
سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل اور ایرانی ہم منصب حسین امیر عبدالہیان نے ماہ رمضان میں ہی ملاقات پر اتفاق کر لیا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی اور ایرانی وزراء خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے چین میں ہوئے…
عمران خان کوضمانتیں ملنے کا ریکارڈ قائم ہوچکا ہے، خورشید شاہ
وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کوضمانتیں ملنے کا ریکارڈ قائم ہوچکا ہے، جلد یا بدیر عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا ۔وفاقی وزیر خورشید شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو صادق اور امین…
لاہور کی عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کیلئے راہداری ریمانڈ دے دیا
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کے لیے 2 روز کا راہداری ریمانڈ دے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمات درج ہیں۔حسان نیازی کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں…
کل شام آسمان پر پانچ سیارے ایک ساتھ نظر آئیں گے، ماہرین فلکیات
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ منگل کی شام غروب آفتاب کےبعد پانچ سیارے ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ماہرین فلکیات کے مطابق، عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس چاند کے نیچے گولائی میں نظر آئیں گے۔ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ تمام سیارے آسمان…
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، مفت آٹے کی فراہمی ایک چیلنج ہے۔شہباز شریف نے راولپنڈی میں آٹے کے مرکز کا دورہ کیا جہاں پر کمشنر راولپنڈی نے ان کو آٹے کے مرکز سے متعلق بریفنگ…
کراچی میں 29 مارچ سے بارش کا امکان
کراچی میں 29 مارچ کی شام یا رات سے 30 مارچ کے دوران بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا کہ سسٹم کے زیر اثر کہیں معتدل اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔جواد میمن نے کہا کہ کراچی کے مضافات میں اس سسٹم کے زیر اثر ژالہ باری…
عمران خان کے وکیل کے شکوے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیا کہا؟
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل فیصل…
شیخ رشید کی بَچھڑے کو دودھ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نیا، انوکھا انداز دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔جہاں سیاست میں اس وقت دما دم مست قلندر کی سی صورتحال ہے وہیں سادہ طبیعت رکھنے والے معروف سیاست دان، شیخ…
نیو یارک، ایسٹوریا میں پہلی بار اذان کی گونج
امریکا کے شہر نیو یارک کے علاقے ایسٹوریا میں اس ماہِ رمضان پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی آواز سنائی دی۔سوشل میڈیا پر نیویارک کے علاقے ایسٹوریا سے ایک مسجد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں مسجد سے مؤذن کے اذان دینے کی آواز بھی…
نیوزی لینڈ کیخلاف نوجوان پلیئرز کھیلیں گے یا سینئرز؟ فیصلہ رواں ہفتے ہو گا
پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی نوجوان کرکٹرز کو موقع دینے کے فیصلے پر از سر نو غور کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی طرح نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سریز میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے…
اسرائیلی وزیرِ اعظم نے وزیرِ دفاع کو برطرف کردیا
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے وزیرِ دفاع یوآف گیلنسٹ کو برطرف کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنیامین نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات روکنے کے مطالبے پر وزیرِ دفاع کو برطرف کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنیامین نیتن یاہو…
کراچی:3 ڈاکؤں کے ڈیری فارمر کو لوٹنے کی ویڈیو وائرل
کراچی کی بھینس کالونی کے تاجروں کو پولیس تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے، دن دیہاڑے 3 ڈاکوؤں نے ڈیری فارمر سے نقد رقم اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ گزشتہ روز بھینس کالونی 1 نمبر میں تاجر کو 3 ڈاکوئوں نے لوٹ لیا۔ڈاکو ڈیری…