Browsing Category
Urdunews
شاہ چارلس کی تخت نشینی کے بعد پہلی تصویر جاری
برطانوی شاہی خاندان نے شاہ چارلس سوم کی تخت نشینی کے بعد ان کی پہلی تصویر جاری کردی۔شاہ چارلس کی یہ تصویر آرٹسٹ الیسٹر بارفورڈ نے بادشاہ کو اپنے سامنے بٹھائے بغیر صرف دو ہفتوں میں آئل پینٹگ سے بنائی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق، اس آرٹسٹ…
قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی منظوری دیدی
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی منظوری دے دی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 جائزہ کے لیے پیش کیا گیا تھا۔اس موقع پر وزیر قانون اعظم…
شہباز گل کو امریکا جانے کی اجازت مل گئی
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائی کورٹ میں شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی…
پنجاب میں اب تک مفت آٹے کے کتنے تھیلے تقسیم کیے گئے؟
پنجاب حکومت کی مفت آٹا اسکیم 9 ویں روز میں داخل ہوگئی، اب تک 1 کروڑ 52 لاکھ افراد اسکیم سے مستفید ہوچکے ہیں۔اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں 13 لاکھ 64 ہزار 253 دس کلو آٹے کے تھیلےتقسیم ہوچکے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ…
ہتک عزت کیس، سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل
سابق ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) شہزاد سلیم اپنے خلاف ہتک عزت کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہو گئے۔طیبہ گُل نے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کیس کیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی کی عدالت میں…
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پارٹی فنڈنگ کیسز کے فیصلے جلد کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پارٹی فنڈنگ کیسز کے فیصلے جلد کرنے کی تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ…
عمرہ ادائیگی کے دوران مصری خاتون روزے کی حالت میں انتقال کرگئیں
مسجد الحرام میں مصری خاتون روزے کی حالت میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حیبا مصطفیٰ نامی خاتون کو عمرہ ادائیگی کے دوران اور روزے کی حالت میں دل کا دورہ پڑا۔رپورٹس کے مطابق خاتون کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں…
انتخابات ملتوی کرنےکیخلاف درخواست، وزیراعظم کا بھی سپریم کورٹ جانے کا امکان
انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بھی عدالت جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم ہاؤس نے وفاقی کابینہ کے ممبران کو سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وفاقی…
نسیم شاہ سے میچ کے دوران مداح کا دلچسپ سوال
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران مداح نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سے دلچسپ سوال پوچھ لیا۔ نسیم شاہ فیلڈنگ پر کھڑے تھے تو اسٹینڈ میں موجود ایک مداح نے شادی سے متعلق سوال کیا جس کی ویڈیو سوشل…
کراچی، پولیس کی مبینہ فائرنگ میں 15 سالہ لڑکا زخمی
کراچی کے علاقے رضویہ میں 15سال کا لڑکا سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔عینی شاہد دوست کا کہنا ہے کہ پولیس کو دیکھ کر زخمی ایان نے بائیک واپس گھمائی تو انہوں نے فائرنگ کردی۔اس موقع پر موجود پولیس اہلکار ایان کو اسپتال لے…
جمائما خان کے فلیٹ میں نامعلوم افراد کی گھُسنے کی کوشش
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کے لندن فلیٹ میں چند روز پہلے نامعلوم افراد نے آدھی رات کو گھُسنے کی کوشش کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سی سی ٹی وی سے حاصل تصاویر شیئر کرتے ہوئے جمائما نے اپیل کی ہے کہ اگر…
کراچی، گورنر سندھ سحری کیلئے بوٹ بیسن پہنچ گئے
کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےرمضان المبارک کی ساتویں سحری کلفٹن، بوٹ بیسن کی فوڈ اسٹریٹ پر کی، لوگ گورنر سندھ کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئے۔عوامی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری رمضان المبارک کی ساتویں سحری کے لیے کلفٹن، بوٹ…
توہین عدالت سے بڑا جرم توہین آئین اور توہین پارلیمنٹ ہے، طلال چوہدری
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ توہین عدالت سے بڑا جرم توہین آئین اور توہین پارلیمنٹ ہے۔فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کب تک توہین آئین اور توہین پارلیمنٹ پر بات کرنے پر توہین عدالت سے…
پارلیمان کو سازشوں کا گڑھ بنانے والوں کا محاسبہ لازم ہے، اسد قیصر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ دستورِ پاکستان ریاستی ستونوں کے مابین اختیارات کی تقسیم کے اصول کا نگہبان ہے۔وزیراعظم کے پارلیمان میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقننّہ، عدلیہ…
مریم اور رانا ثناء نے آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی کی، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللّٰہ نے آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی کی، دونوں نے زیر التواء مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم اورنگزیب اور رانا…
چاند کے اردگرد ایک ساتھ 5 سیاروں کا نظارہ
چاند کے اردگرد آج غروب آفتاب کے بعد 5 سیارے ایک ساتھ نظر آئے۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری چاند کے نیچے نظر آئے۔ماہرین فلکیات کے مطابق یورینس کا نظارہ دوربین سے ممکن ہوگا۔ جمعے کو غروب آفتاب کے بعد 5 سیاروں کا…
ترین گروپ حکومتی اتحاد کا حصہ ہے اور رہے گا، عون چودھری
وزیراعظم کے مشیر عون چودھری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے مشکل وقت میں ساتھ رہنے پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ترین گروپ حکومتی اتحاد کا حصہ ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔عون چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی حکمت عملی بھی…
عمران ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں تو بجلی کا بل ادا کریں، خرم دستگیر
وفاقی وزير خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں تو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اسٹاف کو زمان پارک گھر کو چیک کرنے دیں۔جیو نیوز کے پرو گرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان بجلی کا…
ارشد ملک ویڈیو کیس میں عمران خان نے دباؤ ڈالا، بشیر میمن
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق سربراہ بشیر میمن نے انکشاف کیا ہے کہ ارشد ملک ویڈیو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور اُن کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے ان پر دباؤ ڈالا۔بشیر میمن کا کہنا تھا کہ بار بار اُن پر دباؤ ڈالا گیا…
زلمےخلیل زاد کے بیان کا ہماری خارجہ پالیسی سے تعلق نہیں، امریکا
ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد عام امریکی شہری ہیں، ان کے بیانات ان کی ذاتی حیثیت میں ہیں۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کا بیان بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتا، ان…