بدھ 7؍رمضان المبارک 1444ھ29؍مارچ 2023ء

جمائما خان کے فلیٹ میں نامعلوم افراد کی گھُسنے کی کوشش

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کے لندن فلیٹ میں چند روز پہلے نامعلوم افراد نے آدھی رات کو گھُسنے کی کوشش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سی سی ٹی وی سے حاصل تصاویر شیئر کرتے ہوئے جمائما نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ان دو نوجوانوں کو جانتا ہے تو اُنہیں آگاہ کرے۔ 

بعد ازاں جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں جمائمہ خان نے بتایا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کیس درج کرلیا ہے۔ 

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ واقعے کے چند روز بعد دو افراد نے دوبارہ اُن کے گھر میں دن دہاڑے گھسنے کی کوشش کی، وہ نہیں جانتی کہ آیا دونوں واقعات میں ملوث افراد مشترک ہیں یا یہ علیحدہ واقعات ہیں۔

جمائمہ خان نے کہا کہ رات میں فلیٹ میں گھسنے کی کوشش کرنے والوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.