پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ویمن ونگ پلوشہ عباسی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پلوشہ عباسی کو ویمن ونگ کے اجلاسوں میں عدم شرکت کی وجہ سے برطرف کیا ہے۔
پلوشہ عباسی نے 9 مئی کی واقعات کی سوشل میڈیا پر مذمت کی تھی۔
ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 9 مئی کے حملے کی مذمت کرتی ہوں، امید ہے کہ خان صاحب اس واقعے کا خود نوٹس لیں گے کہ کیسے چیزوں کو بڑھاوا دیا گیا۔
پلوشہ عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانون کا بھرپور ساتھ دوں گی، اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد تمام ثبوت منظرِ عام پر لاؤں گی۔
Comments are closed.