اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے انٹرویو کے بعد سلیکشن پینل کا اعلان بھی کیا۔

پی سی بی نے 4 رکنی نئی قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ہارون رشید قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کا فیصلہ شاہد آفریدی نے نہیں کرنا، یہ فیصلہ اُس جانب بھارتی حکومت اور اِدھر پاکستانی حکومت کا ہے۔

کمیٹی میں مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور حسن چیمہ شامل ہیں۔

نئی سلیکشن کمیٹی پاکستان ٹیم، شاہین اور انڈر 19 ٹیم کی سلیکشن کرے گی۔

پہلی بار ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.