اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

کراچی: مویشی منڈی کی جگہ تبدیل، پولیس اور انتظامیہ کی مشکلات میں اضافہ

کراچی میں مویشی منڈی کی جگہ تبدیل کر دی گئی جس سے پولیس اور انتظامیہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نادرن بائی پاس پر 7 سو ایکڑ پر مویشی منڈی 3 تھانوں کی حدود میں آتی ہے، وہاں اطراف میں اسٹریٹ لائٹس موجود نہیں اور یہاں اسٹریٹ کرائمز میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

پولیس حکّام نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ان تھانوں میں متعدد ڈکیتی کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

کراچی پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 پولیس مقابلے ہوئے جن میں 2 ڈاکو ہلاک، 23 زخمی ڈاکوؤں سمیت 846 ملزمان گرفتار ہوئے۔

کراچی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ سے زائد شہری مویشی منڈی کا رخ کرتے ہیں۔

منڈی انتظامیہ نے حالات کے پیشِ نظر مویشی منڈی کے اطراف پولیس کی 8 پکٹس لگانے کی درخواست دی ہے۔

شہری انتظامیہ کے مطابق نادرن بائی پاس پر منڈی کے قریب موٹر سائیکل سوار رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.