
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ 8 ارب ڈالرز ملنے سے ہمارا معاشی مسئلہ حل نہیں ہو گا، اس میں سے بیشتر رقم پہلے سے منظور شدہ قرضہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حماد اظہر نے لکھا ہے کہ زیادہ تر قرضوں کا دوبارہ اعلان کیا گیا جو 3 سال میں آنے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ جنیوا میں اعلان کردہ سیلابی قرضے وہ ہیں جو متوقع تھے۔
حماد اظہر نے یہ بھی لکھا ہے کہ ملک کے زرِمبادلہ کے ذخائر 4.5 بلین ڈالرز رہ گئے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جنیوا کانفرنس پاکستان اور سیلاب متاثرین کے لیے بڑی کامیابی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مریم اورنگزیب نے لکھا کہ شفافیت کے ساتھ فنڈز عوام کو پہنچائیں گے، ان کی زندگیوں میں تبدیلی لائیں گے۔
Comments are closed.