منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

میگھن مارکل کو تاج محل کے سامنے تصویر کھنچوانے سے منع کیا تھا، شہزادہ ہیری

شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ میگھن مارکل کو تاج محل کے سامنے تصویر کھنچوانے سے منع کیا تھا۔

آج شہزادہ ہیری کی کتاب ’اسپیئر‘ عالمی سطح پر لانچ ہوگئی ہے جس کے بعد کتاب کے مختلف حصے خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری نے کتاب میں انکشاف کیا کہ انہوں نے میگھن مارکل کو تاج محل کے سامنے تصویر لینے سے اس لیے منع کیا تھا کہ اس طرح لوگوں کا ردعمل آتا کہ وہ شہزادی ڈیانا کی نقل کر رہی ہیں۔

میگھن مارکل 2017 میں ایک این جی او کے ساتھ بھارت گئی تھیں جبکہ شہزادہ ہیری کی والدہ شہزادی ڈیانا نے 1992 میں تاج محل کا دورہ کیا تھا۔

شہزادی ڈیانا کی تاج محل کے سامنے لی گئی تصاویر کے بہت چرچے ہوئے تھے، وہ ان تصویروں میں اکیلی بیٹھی ہوئی تھیں۔

شہزادہ ہیری نے بتایا کہ میں نے میگھن سے کہا کہ میری امی نے وہاں تصاویر کھنچوائی تھیں اور میں نہیں چاہتا کوئی یہ کہے کہ میگھن شہزادی ڈیانا کی نقل کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات میگھن کیلئے بہت حیران کن تھی کیونکہ اس نے امی کی تاج محل والی تصاویر نا دیکھی تھیں نا ان کے بارے میں سنا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.