ریسرچ کمپنی اپسوس کے جاری نئے سروے کے مطابق 73 فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت کو غلط قرار دے دیا، جبکہ 70 فیصد نے موجودہ ملکی حالات کو پریشان کن کہا ہے۔
سروے کے مطابق ملکی معیشت بھی پاکستانیوں کے اعتماد میں کمی کی وجہ بنی، 64 فیصد پاکستانیوں نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کو خراب کہا جبکہ 36 فیصد نے اچھا قرار دیا۔
ملکی معاشی صورتحال میں آئندہ چھ ماہ میں بہتری کے سوال پر اکتالیس فیصد نے مایوسی کا اظہار کیا جبکہ ستائیس فیصد نے بہتری کےلیے پُرامید ہونے کا کہا ہے۔
Comments are closed.