مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِحزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
یہ بات مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے تحقیقات کے لیے این سی اے کو درخواست دی ہے، 9 دسمبر 2019ء کو شہزاد سلیم این سی اے حکام سے ملے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے خلاف کرپشن، رشوت اور منی لانڈرنگ کا پس منظر بتایا، ممکنہ تحقیقات کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گمراہ کر رہے تھے کہ این سی اے نے ان سے رابطہ کیا، عمران خان کا بس چلے تو پریس کانفرنس ختم ہونے سے پہلے مجھے جیل بھیج دیں۔
مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِحزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ سال آج ہی کے دن مجھے گرفتار کیا گیا تھا۔
Comments are closed.