پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 ارکان قومی اسمبلی کی مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قانون اور آئین کے مطابق کارروائی ہوگی۔
شاہدہ رحمانی نے صالح محمد خان، غلام محمد لالی، میاں محمد سومرو اور غلام بی بی بھروانہ کی مسلسل غیر حاضری کا معاملہ ایوان میں قرارداد کی صورت میں اٹھایا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ بغیر اطلاع پر 40 روز سے زائد غیرحاضر رہنے پر ان اراکین کی رکنیت ختم کی جائے۔
شاہد رحمانی کی قرارداد پیش کرنے کے دوران گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما فہمیدہ مرزا نے بھی بولنا شروع کردیا۔
اسپیکر راجا پرویز اشرف نے اس معاملے پر کہا کہ صالح محمد خان، غلام محمد لالی، میاں محمد سومرو، غلام بی بی بھروانہ 40 دن سے غیرحاضر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان ارکان نے ایوان سے استعفیٰ دیا اور نہ ہی چھٹی کی درخواست دی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ اس قرارداد پر قانون اور آئین کے مطابق کارروائی ہوگی، فی الحال اس معاملے کو موخر کیا جاتا ہے۔
Comments are closed.