بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

3 لاکھ انٹرنیٹ صارفین نے کس طیارے کو ٹریک کیا؟

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی آج تائیوان پہنچی ہیں، بلومبرگ رپورٹ کے مطابق کوالالمپور سے اڑان بھرنے والا امریکی فضائیہ کا بوئنگ سی 40 طیارہ آج سب سے زیادہ ٹریک کیا گیا۔

انٹرنیٹ صارفین کا خیال تھا کہ کا اس طیارے میں اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان کا سفر کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 3 لاکھ انٹرنیٹ صارفین ان کے طیارے کی پل پل کی حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ اس طیارے میں نینسی پلوسی ہی سوار تھیں۔

’فلائٹ ریڈار 24‘ ایک معروف ایئرکرافٹ ٹریکنگ ویب سائٹ ہے جس پر تین لاکھ افراد امریکی فضائیہ کے طیارے کو ٹریک کر رہے تھے۔

لیکن یہ طیارہ تائیوان پہنچنے کے بجائے ایک جزیرے کی طرف رخ کر گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.