بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار شہری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار شہری کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے شہری کو تین گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔

بعدازاں مقتول شہری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.