چین سے تعلق رکھنے والی اس 16 سالہ لڑکی سے متعلق جان کر یقیناً آپ کو حیرت ہوگی کہ جس نے 3 سال میں اپنے چہرے کو بہتر بنانے کے لیے 100 سے کم ناگوار سرجری کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔
چین کی 16 لڑکی کے 100 سے زائد سرجریز کے دعوے کی وجہ سے انھیں چین کی کم عمر پلاسٹک سرجری کا عادی کہا جاتا ہے۔
زوہو چونا نامی اس چینی لڑکی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ سینا ویبو پر 3 لاکھ فالوورز کے ساتھ اپنا آن لائن پلاسٹک سرجری کیریئر ترتیب دیا ہے۔
3 سال کے مختصر عرصے میں ایک معمولی نظر آنے والی لڑکی سے گڑیا نما مجسمے تک انتہائی حیرت انگیز تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے ہیں۔
کم عرصے میں زیادہ سرجریز کے سبب پلاسٹک سرجری کی عادی زوہو چونا یادداشت کی کمی کا شکار بھی ہو چکی ہیں۔
زوہو چونا کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری سے قبل وہ بہت بدصورت ہوا کرتی تھیں، ان کی آنکھیں بہت چھوٹی اور ناک بھی بہت بڑی تھی جس کے سبب ان کے ساتھی مذاق اڑایا کرتے تھے لیکن اب مجھے دیکھ کر سب لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔
Comments are closed.