بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

3 بڑے ایئر پورٹس پر قطار بندی کیلئے ’زگ زیگ‘ یا ’اسنیک لینز‘ متعارف

کراچی سمیت ملک کے 3 بڑے ایئر پورٹس پر بہتر قطار بندی یقینی بنانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ترجمان کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹس پر ’زگ زیگ‘ یا ’اسنیک لینز‘ متعارف کرا دی گئی ہیں۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد قطار میں انتظار کے وقت کو کم کرنا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے چھوٹی قطاریں اور تیز اسکریننگ ممکن ہو سکے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.